وزارت اطلاعات ونشریات
ویوز 2025 ‘‘ریل میکنگ’’ چیلنج
Posted On:
11 FEB 2025 3:48PM by PIB Delhi
کہانی سنانے کے مستقبل کی تشکیل، ایک وقت میں ایک ریل
تعارف
ویوز 2025 ‘‘ریل مکنگ ’’ چلنج ایک منفرد مسابقہ ہے جو تخلیق کاروں اور دلچسپی رکھنے والے افراد کو میٹا کے ٹولز کا استعمال کرتے ہوئے 30-90 سیکنڈ کے مختصر فلمی فارمیٹ کے ذریعے اپنی کہانی سنانے کی مہارت کو ظاہر کرنے کی طاقت فراہم کرتا ہے۔ اطلاعات و نشریات کی وزارت کے اشتراک سے انٹرنیٹ اور موبائل ایسوسی ایشن آف انڈیا کے ذریعہ منعقدہ ، چیلنج کو لوگوں کی جانب سے زبردست ردعمل موصول ہوا ہے ، 5 فروری 2025 تک پورے ہندوستان اور 20 ممالک سے 3,379 اندراج کے ساتھ،یہ ڈیجیٹل تخلیق کاروں کو تجربات، اختراعات، اور مختصر شکل کے مواد کی حدود کو آگے بڑھانے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔
یہ چیلنج کریٹ ان انڈیا چیلنجز کا حصہ ہے، جو کہ عالمی آڈیو ویژول اینڈ انٹرٹینمنٹ سمٹ ویوزکے تحت ایک اہم اقدام ہے، جو 1 سے 4 مئی 2025 تک جیو ورلڈ کنونشن سینٹر اور جیو ورلڈ گارڈنس ، ممبئی میں منعقد ہوگا۔ ویوز میڈیا اور تفریحی صنعت (ایم اینڈ ای ) میں بات چیت، تعاون اور جدت کو فروغ دینے والا ایک اعلیٰ عالمی پلیٹ فارم ہے۔ صنعت کے رہنماؤں اور شراکت داروں کو ایک ساتھ لاتے ہوئے، یہ سربراہی اجلاس ابھرتے ہوئے مواقع تلاش کرے گا، چیلنجوں سے نمٹنے اور عالمی تخلیقی مرکز کے طور پر ہندوستان کی پوزیشن کو مضبوط کرے گا۔ 31 مقابلوں میں 70,000 سے زیادہ رجسٹریشن کے ساتھ، کریٹ ان انڈیا چیلنجز تخلیقی صلاحیتوں، ٹیلنٹ اور بین الاقوامی شرکت کو بڑھاوا دیتا ہے۔

ویوز 2025: دنیا بھر میں تخلیق کاروں کو متحد کررہاہے
ویوز2025 کے تحت ایک کلیدی پہل کے طور پر شروع کیا گیا "ریل میکنگ" چیلنج ڈیجیٹل تخلیق کار معیشت کی تیز رفتار ترقی کی عکاسی کرتے ہوئے میڈیا اور تفریح کے لیے ایک عالمی مرکز کے طور پر ہندوستان کے ابھرنے کی نشاندہی کرتا ہے۔ یہ حکومت ہند کے "کریٹ ان انڈیا " کے وژن کے ساتھ ہم آہنگ ہے، ملک بھر اور اس سے باہر کے ہنر کو فروغ دیتا ہے۔
مذکورہ چیلنج نے افغانستان، البانیہ، امریکہ، اندورا، اینٹیگوا اور باربوڈا، بنگلہ دیش، متحدہ عرب امارات، آسٹریلیا اور جرمنی سمیت دیگر ممالک سے قابل ذکر بین الاقوامی شرکت کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے۔ یہ عالمی رسائی تخلیقی شعبے میں ہندوستان کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ اور دنیا بھر میں مواد تخلیق کاروں کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر ویوز کی بڑھتی ہوئی اپیل کو نمایاں کرتی ہے۔
گھریلو طور پر، اندراجات پورے ہندوستان کے متنوع اور دور دراز مقامات سے آئے ہیں، جیسے توانگ (اروناچل پردیش)، دیما پور (ناگالینڈ)، کارگل (لداخ)، لیہہ، شوپیان (کشمیر)، پورٹ بلیئر (انڈمان اور نکوبار جزائر)، تیلیمورا (تریپورہ)، کاسرگوڑ (کیرالہ)، اور گنگٹوک (سکم)۔ چھوٹے شہروں اور ابھرتے ہوئے تخلیقی مرکزوں کی طرف سے زبردست ردعمل ہندوستان کی کہانی سنانے کی بھرپور روایات اور فروغ پزیر ڈیجیٹل ماحولیاتی نظام کو ظاہر کرتا ہے۔
20 سال سے زیادہ عمر کے شرکاء کو ہندوستان کی تکنیکی اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو اجاگر کرتے ہوئے اور ‘‘انڈیا @ 2047’’ ، جو ملک کی مستقبل کی ترقی کا تصور کرتے ہوئے ‘‘وِکست بھارت ’’ جیسے موضوعات پر ریل بنانے کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ تھیمز کہانی سنانے والوں کو ہندوستان کے اختراعی سفر سے ہم آہنگ ہونے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتے ہیں، جو ملک کی ترقی کے لیے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہیں اور نظریہ پیش کرتے ہیں ۔
موضوعات
ضوابط

ریل سے متعلق رہنما خطوط

انعامات اور اعزازات
حوالہ جات
https://wavesindia.org/challenges-2025
https://eventsites.iamai.in/Waves/reelmaking/
https://pib.gov.in/PressReleaseIframePage.aspx?PRID=2099990
Click here to download PDF
********
(ش ح۔ م ع ۔ت ا)
UNO-6431
(Release ID: 2101968)
Visitor Counter : 37
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Bengali-TR
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam