وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے موسیقار چندریکا ٹنڈن کو گریمی ایوارڈ جیتنے پر مبارکبادپیش کی

Posted On: 03 FEB 2025 2:32PM by PIB Delhi

وزیر اعظم نے آج موسیقار چندریکا ٹنڈن کو البم تریوینی کے لیے گریمی ایوارڈ جیتنے پر مبارکباد دی ۔ انہوں نے ہندوستانی ثقافت کے تئیں ان کے

انہوں نے ہندوستانی ثقافت کے تئیں ان کے جنون اور ایک کاروباری، انسان دوست اور موسیقار کے طور پر ان کی حصولیابیوں کی تعریف کی۔

ایکس پر ایک پوسٹ میں انہوں نے لکھا:

’’ البم تریوینی کے لیے گریمی جیتنے پر @chandrikatandon کو مبارکباد ۔ہمیں ایک کاروباری، انسان دوست اور فن موسیقی میں ان کی کامیابیوں پر بہت فخر ہے!یہ قابل تعریف ہے کہ وہ ہندوستانی ثقافت کے بارے میں کتنی پرجوش ہیں اور اسے مقبول بنانے کے لیے کتنی محنت اور لگن سے  کام کر رہی ہیں، ان کی کامیابی سے بہت سے لوگوں کو تحریک ملے گی۔
میں2023 میں نیویارک میں ان سے  ہوئی ملاقات  کے لمحوں کویاد کرتا ہوں۔‘‘

********

ش ح۔م ح۔اش ق

 (U: 5979)


(Release ID: 2099121) Visitor Counter : 15