وزارت اطلاعات ونشریات
بھارت کی موسیقی کے ورثے کا جشن آکاشوانی اور وزارت ثقافت نے کلاسیکی موسیقی کی سیریز ’ہر کانٹھ میں بھارت‘کے آغاز کے لیے ہاتھ ملایا
اے آئی آر پر ثقافتی ہم آہنگی، 21 اسٹیشن اس خصوصی سیریز کو روزانہ صبح 9:30 بجے 16 فروری 2025 تک نشر کریں گے
Posted On:
02 FEB 2025 4:43PM by PIB Delhi
بسنت پنچمی کےمبارک موقع پرپنڈت روی شنکر میوزک اسٹوڈیو، براڈکاسٹنگ ہاؤس، آکاشوانی ایک خصوصی تقریب کیلئےزندگی سے معمور ہو گیاجس کا اہتمام ایک نئے ریڈیو پروگرام سیریز ’ہر کانٹھ میں بھارت‘ کے آغاز کے موقع پر کیا گیا تھا، جس کو خاص طور پر ایئر ویوز پربھارتیہ کلاسیکی موسیقی کے بے شمار رنگوں کو دکھانے کے لیے تیار کیا گیا تھا۔

وزارت ثقافت، حکومت ہند اور پبلک سروس براڈکاسٹر، آکاشوانی کی طرف سے مشترکہ طور پر پیش کیا گیا، یہسیریز صبح 9:30 بجے نشر کیا جائے گا۔ملک بھرکے 21 اسٹیشنوں سے بیک وقت 16 فروری 2025 تک ہر روز ملک کے تقریباً تمام حصوں میں مؤثر طریقے سے نشر کیا جائےگا۔
تقریب کا باقاعدہ آغاز صبح 10:30 بجے، سکریٹری، وزارت ثقافت، حکومت ہندجناب ارونیش چاولہ، سی ای او، پرسار بھارتی،جناب گورو دویدی، ڈائریکٹر جنرل، آکاشوانی، ڈاکٹر پرگیہ پالیوال گور، جوائنٹ سیکریٹری ثقافت، محترمہ امیتا پرساد سربھائی اور ڈائریکٹر جنرل، دوردرشن، محترمہ کنچن پرسادکے ذریعہ دیوی سرسوتی کو پھول چڑھانے کے ساتھ ہوا۔

اپنے استقبالیہ خطاب میں، ڈی جی، آکاشوانی، ڈاکٹر پرگیہ پالیوال گوڑ نے اس سال بسنت پنچمی کے موقع کی اہمیت پر روشنی ڈالی، جو کہ سرسوتی اور لکشمی کے نایاب سنگم کی علامت ہے، جیسا کہ بہار کا موسم شروع ہو رہا ہے۔ ’ہر کانٹھ میں بھارت‘ کے تصور اور نشریاتی شیڈول کا ذکر کرتے ہوئے، انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ مشترکہ کوشش نتیجہ خیز ثابت ہوگی۔
سیریز ’ہر کانٹھ میں بھارت‘ کا ڈیجیٹل طور پر مشترکہ طور پر افتتاحجناب ارونیش چاولہ اورجناب گورو دویدی نے کھڑے ہو کر سلامی کے ساتھ کیا۔ اپنے خصوصی افتتاحی کلمات میں، سی ای او پرسار بھارتی نے کئی دہائیوں کے دوران ملک بھر میں آکاشوانی کے شاندار، تاریخی کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس طرح کی تخلیقی شراکت داری سے نئی راہیں کھلنے میں مدد مل سکتی ہے۔
اے آئی کے دور میں پرفارمنگ آرٹس
اپنی کلیدی تقریر میں، سکریٹری، ثقافت کی وزارت نے اس تعاون کے پس پردہ وژن کی مختصر تفصیلات درج کیں۔ انہوں نے ثقافت کی وزارت کی طرف سے کئے گئے مختلف اقدامات کا حوالہ دیا، اور موجودہ اے آئی دور میں پرفارمنگ آرٹ کی شکلوں کے تحفظ کی ضرورت کا ذکر کیا۔ ان کے مطابق، اس طرح کے منصوبوں کے ساتھ نئی نسل کو شامل کرنا اس مقصد کی طرف ایک حل تھا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزارت ثقافت اس مشترکہ پریزنٹیشن کو آگے بڑھانے کی منتظر ہے۔
وقفے وقفے سے اسٹیج پر موسیقی کی لائیو پرفارمنس ہوتی رہی۔ جہاں سرسوتی وندنا اور راگ بسنت میں ایک آواز نے سامعین پر سحر طاری کر دیا، وہیں سرود پر بجائی گئی راگ دیس نے سٹوڈیو میں موجود ہر کسی کو مسحور کر دیا۔
***
(ش ح۔اص)
UR No 4556
(Release ID: 2098997)
Visitor Counter : 45