وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

خورد ماڈیولر ری ایکٹرز(ایس ایم آر) کی تحقیق اور ترقی کے لیے جوہری توانائی مشن کا قیام ہوگا: بجٹ26-2025


مقامی طور پر تیار کردہ کم از کم 5 ایس ایم آر2033 تک فعال ہو جائیں گے

Posted On: 01 FEB 2025 12:58PM by PIB Delhi

مالیات اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن نے آج پارلیمنٹ میں بجٹ 206-2025 پیش کرتے ہوئے کہا کہ 20,000 کروڑ کی لاگت سے خورد ماڈیولر ری ایکٹرز(ایس ایم آر) کی تحقیق اور ترقی کے لیے جوہری توانائی مشن کا قیام ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ 2033 تک مقامی طور پر تیار کردہ کم از کم 5ایس ایم آر کو فعال کر دیا جائے گا۔

محترمہ نرملا سیتا رمن نے  واضح کیا کہ 2047 تک کم از کم 100 گیگا واٹ جوہری توانائی کی صلاحیت کی ترقی ہماری توانائی کی سپلائی کی کوششوں کے لیے ضروری ہے۔ اس مقصد کے تحت پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ فعال شراکت داری قائم کرنے کے لیے اٹامک انرجی ایکٹ اور سول لائیبلٹی فار نیوکلیئر ڈیمیج ایکٹ میں ترمیمات کی جائیں گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Screenshot2025-02-01125923MVDL.png

بجٹ میں یہ بھی تجویز کی گئی ہے کہ ریاستوں کو بجلی کی تقسیم میں اصلاحات اور اندرون ریاست ٹرانسمیشن کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے ترغیب دی جائے گی۔ اس سے بجلی کی کمپنیوں کی مالی صحت اور صلاحیت میں بہتری آئے گی۔ وزیر موصوفہ نے بتایا کہ اُن  ریاستوں کو جی ایس ڈی پی کے 0.5 فیصد اضافی قرضے لینے کی اجازت دی جائے گی، جو ان اصلاحات پر عمل پیراہوں۔

********

ش ح۔ م ش ع ۔ن ع

U-5903


(Release ID: 2098631) Visitor Counter : 15