وزارت خزانہ
اگلے 5 سالوں میں سرکاری اسکولوں میں 50,000 اٹل ٹنکرنگ لیب
بھارتیہ بھاشا پُستک اسکیم ڈیجیٹل شکل میں ہندوستانی زبان کی کتابیں فراہم کرائے گی
پرائیویٹ سیکٹر پر مبنی تحقیق، ترقی اور اختراع کو نافذ کرنے کے لیے 20,000 کروڑ روپے مختص
پی ایم ریسرچ فیلوشپ اسکیم کے تحت آئی آئی ٹی اور آئی آئی ایس سی میں تکنیکی تحقیق کے لیے 10,000 فیلوشپ کا انتظام
نوجوانوں کو‘‘میک فار انڈیا، میک فار دی ورلڈ’’ مینوفیکچرنگ سے لیس کرنے کے لیے ہنر مندی کے 5 قومی مراکز
آرٹیفیشل انٹیلی جنس ایجوکیشن میں سنٹر آف ایکسی لینس کے لیے 500 کروڑ روپے مختص
Posted On:
01 FEB 2025 1:09PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر خزانہ اور کارپوریٹ امور محترمہ نرملا سیتا رمن نے آج پارلیمنٹ میں مرکزی بجٹ26-2025 پیش کرتے ہوئے، اختراع کو فروغ دینے کے لیے مختلف ترقیاتی اقدامات کی تجویز پیش کی۔
مرکزی وزیر خزانہ نے اگلے 5 سالوں میں سرکاری اسکولوں میں پچاس ہزار اٹل ٹنکرنگ لیبز قائم کرنے کا اعلان کیا تاکہ تجسس اور اختراع کا جذبہ پیدا کیا جا سکے اور نوجوان ذہنوں میں سائنسی مزاج کو پروان چڑھایا جا سکے۔ مرکزی بجٹ میں بھارت نیٹ پروجیکٹ کے تحت دیہی علاقوں میں تمام سرکاری ثانوی اسکولوں اور بنیادی صحت مراکز کو براڈ بینڈ کنیکٹیویٹی فراہم کرنے کی بھی تجویز ہے۔
اعلی تعلیم پر، مرکزی بجٹ 2025-26 میں کہا گیا ہے کہ 23 آئی آئی ٹی میں طلباء کی کل تعداد گزشتہ 10 سالوں میں 65,000 سے 1.35 لاکھ تک 100 فیصد بڑھ گئی ہے۔ 2014 کے بعد شروع کیے گئے 5 آئی آئی ٹی میں مزید 6,500 طلباء کی تعلیم کی سہولت کے لیے اضافی انفراسٹرکچر بنایا جائے گا۔ آئی آئی ٹی، پٹنہ میں ہاسٹل اور دیگر بنیادی ڈھانچے کی صلاحیت کو بھی بڑھایا جائے گا۔
طلباء کو اپنے مضامین کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد کرنے کے مقصد کے ساتھ، محترمہ نرملا سیتا رمن نے اسکول اور اعلیٰ تعلیم کے لیے ہندوستانی زبان کی ڈیجیٹل کتابیں فراہم کرنے کے لیے بھارتیہ بھاشا پُستک اسکیم کو نافذ کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔
مرکزی وزیر خزانہ نے ہمارے نوجوانوں کو‘‘میک فار انڈیا، میک فار دی ورلڈ’’ مینوفیکچرنگ کے لیے درکار مہارتوں کے ساتھ تیار کرنے کے لیے عالمی مہارت اور شراکت داری کے ساتھ پانچ قومی ہنر مندی کے مراکز کے قیام کا بھی اعلان کیا۔ اس شراکت داری میں نصاب کے ڈیزائن، ٹرینرز کی تربیت، مہارتوں کے سرٹیفیکیشن فریم ورک اور وقتاً فوقتاً جائزہ لیا جائے گا۔
آرٹیفیشل انٹیلی جنس ایجوکیشن میں سنٹرز آف ایکسی لینس کے قیام کے لیے مرکزی بجٹ میں کل 500 کروڑ روپے کا اعلان کیا گیا ۔
محترمہ نرملا سیتا رمن نے بجٹ پیش کرتے ہوئے، نجی شعبے سے چلنے والی تحقیق، ترقی اور اختراع کو نافذ کرنے کے لیے 20,000 کروڑ روپے مختص کرنے کا اعلان کیا۔ اگلے پانچ سالوں میں، پی ایم ریسرچ فیلو شپ اسکیم کے تحت، آئی آئی ٹی اور آئی آئی ایس سی میں تکنیکی تحقیق کے لیے دس ہزار فیلو شپس کی فراہمی کی بھی بجٹ میں تجویز ہے۔
*********
UR-5910
(ش ح۔ ع و۔ش ب ن)
(Release ID: 2098479)
Visitor Counter : 16
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Assamese
,
Bengali
,
Bengali-TR
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam