وزارت خزانہ
جل جیون مشن کے لیے مختص بجٹ بڑھا کر 67,000 کروڑ روپے کیا گیا
جل جیون مشن میں 2028 تک توسیع
اگلے تین سالوں میں 100فیصد کوریج کا ہدف حاصل کرنے کا مشن
Posted On:
01 FEB 2025 1:00PM by PIB Delhi
مالیات اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن آج پارلیمنٹ میں مرکزی بجٹ 26-2025 پیش کرتے ہوئے کہا کہ جل جیون مشن کے لیے کل بجٹ بڑھا کر 67,000 کروڑ روپے کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشن کی مدت 2028 تک بڑھا دی گئی ہے۔
محترمہ نرملا سیتارمن نے کہا کہ 2019 سے ہندوستان کی 80 فیصد دیہی آبادی کی نمائندگی کرنے والے 15 کروڑ گھرانے جل جیون مشن سے مستفید ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس مشن کے تحت نل سے پینے کے پانی کا کنکشن فراہم کیا جاتا ہے اور اگلے تین سالوں میں 100 فیصد کوریج حاصل کرنے کا ہدف ہے۔
جل جیون مشن کی توجہ بنیادی ڈھانچے کے معیار اور‘‘جن بھاگیداری’’ کے ذریعے دیہی پائپ سے پانی کی فراہمی کی اسکیموں کے او اینڈ ایم پر مرکوز ہوگی۔وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے بتایا کہ ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ الگ الگ مفاہمت ناموں پر دستخط کیے جائیں گے، تاکہ پائیداری اور شہریوں پر مرکوز پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔
********
ش ح۔ م ش ع ۔ن ع
U-5904
(Release ID: 2098465)
Visitor Counter : 14
Read this release in:
Assamese
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Nepali
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam