وزارت خزانہ
محکمہ ڈاک دیہی معیشت کے لیے محرک کے طور پر کام کرنے والا ہے:بجٹ26-2025
ڈی بی ٹی، کریڈٹ سروسز سے لے کر مائیکرو انٹرپرائزز،بیمہ وغیرہ کو شامل کرنے کے لیے محکمہ ڈاک کی خدمات میں توسیع کی جائے گی
وشوکرما، خواتین، ایس ایچ جی، ایم ایس ایم ای وغیرہ کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے محکمہ ڈاک کو بڑی عوامی لاجسٹکس ادارے کے بطور تبدیل کیا جائے گا
Posted On:
01 FEB 2025 12:57PM by PIB Delhi
مالیات اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن نے آج پارلیمنٹ میں بجٹ26-2025 پیش کرتے ہوئے کہا کہ 1.5 لاکھ دیہی ڈاک خانوں والے محکمہ ڈاک کو، انڈیا پوسٹ پیمنٹ بینک اور 2.4 لاکھ ڈاک سیوکوں کے وسیع نیٹ ورک کے ذریعے مکمل کیا جائے گا، جس کودیہی معیشت کے لیےمحرک کے طوپر کام کرنے والے ادارے میں تبدیل کیا جائے گا۔
وزیر خزانہ نے یہ تجویز بھی پیش کی کہ محکمہ ڈاک کی خدمات کی وسیع رینج میں درج ذیل خدمات شامل ہوں گی:
1) دیہی کمیونٹی مرکز مخلوط مقام؛
2) ادارہ جاتی اکاؤنٹ کی خدمات؛
3) ڈی بی ٹی، کیش آؤٹ اور ای ایم آئی پک اپ؛
4) مائیکرو انٹرپرائزز کے لیے کریڈٹ کی خدمات؛
5) بیمہ؛ اور
6) معاون ڈیجیٹل خدمات۔
محترمہ نرملا سیتا رمن نے مزید کہا کہ محکمہ ڈاک کو بڑے عوامی لاجسٹک ادارے کے طور پر بھی تبدیل کیا جائے گا۔ یہ وشوکرما، نئے کاروباری افراد، خواتین، سیلف ہیلپ گروپس، ایم ایس ایم ای اور بڑی کاروباری تنظیموں کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرے گا۔
مرکزی وزیر خزانہ نے یہ بھی کہا کہ انڈیا پوسٹ پیمنٹ بینک کی خدمات کو دیہی علاقوں میں مزید مضبوط اور وسیع کیا جائے گا۔
********
ش ح۔ م ش ع ۔ن ع
U-5902
(Release ID: 2098426)
Visitor Counter : 18
Read this release in:
Odia
,
English
,
Nepali
,
Marathi
,
Hindi
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Tamil
,
Kannada
,
Malayalam