وزارت خزانہ
بجٹ 26- 2025 میں تجارتی سہولیات کو ترجیح: جی ایس ٹی میں ترمیم کی تجویز
یکم اپریل 2025 سے بین ریاستی سپلائی کے سلسلے میں ان پٹ ٹیکس کریڈٹ کی تقسیم
ٹریک اور ٹریس میکانزم کے لیے منفرد شناختی نشان کی وضاحت کے لیے نئی شق
سپلائیرکی ٹیکس کی ذمہ داری کو کم کرنے کا انتظام
Posted On:
01 FEB 2025 12:51PM by PIB Delhi
مرکزی بجٹ 26-2025 مرکزی وزیر خزانہ اور کارپوریٹ امور محترمہ نرملا سیتا رمن نے آج پارلیمنٹ میں پیش کیا۔ بجٹ میں تجارتی سہولت کو یقینی بنانے کے لیے جی ایس ٹی قوانین میں تبدیلی کی تجویز دی گئی ہے۔ ان مجوزہ ترامیم میں شامل ہیں:
- ان پٹ سروس ڈسٹری بیوٹر کے ذریعہ بین ریاستی سپلائیز کے سلسلے میں ان پٹ ٹیکس کریڈٹ کی تقسیم کا انتظام جویکم اپریل 2025 سے لاگو ہو گا اور ریورس چارج کی بنیاد پر ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔
- ٹریک اینڈ ٹریس میکانزم کے نفاذ کے لیے منفرد شناختی نشان کی تعریف کے ضمن میں ایک نئی شق۔
- فراہم کنندہ کے ٹیکس کی ذمہ داری کو کم کرنے کے مقصد کے لیےکریڈٹ نوٹ کے سلسلے میں درکار متعلقہ ان پٹ ٹیکس کریڈٹ کو تبدیل کرنے کا انتظام،اگر ضروری ہو۔
- اپیلٹ اتھارٹی کے سامنے اپیلوں کے لیے جرمانے کی رقم کا 10 فیصد لازمی پیشگی جمع کرنا ایسے معاملات میں جن میں ٹیکس کا کوئی مطالبہ کیے بغیر صرف جرمانے کا مطالبہ شامل ہو۔
- ٹریک اینڈ ٹریس میکانزم سے متعلق دفعات کی خلاف ورزی پر جرمانے کا انتظام۔
- سی جی ایس ٹی ایکٹ، 2017 کے شیڈول 3 میں یہ کہا گیا ہے کہ برآمدات کے لیے کلیئرنس یا گھریلو ٹیرف ایریا میں کسی بھی شخص کو خصوصی اقتصادی زون میں یا فری ٹریڈ ویئر ہاؤسنگ زون میں گودام میں رکھے گئے سامان کی فراہمی کو نہ تو سامان کی سپلائی سمجھا جائے گا اور نہ ہی خدمات کی فراہمی کے طور پر۔ نیز اس طرح کے لین دین کے لیے پہلے سے ادا کیے گئے ٹیکس کی کوئی واپسی نہیں ہوگی۔ اس کا اطلاق یکم جولائی 2017 سے ہو گا۔
- ‘‘مقامی اتھارٹی’’ کی تعریف میں استعمال ہونے والے ‘لوکل فنڈ’ اور‘میونسپل فنڈ’ کی تعریفوں کو شامل کرنا۔
- ریٹرن فائل کرنے کے لیے کچھ شرائط اور پابندی شامل کی جائے گی۔
بجٹ میں کہا گیا ہے کہ جی ایس ٹی کونسل کی سفارشات کے مطابق یہ تبدیلیاں ریاستوں کے ساتھ تال میل کے بعد نوٹیفائی ہونے کی تاریخ سے نافذ ہوں گی۔
**********
UR-5899
(ش ح۔ ع و۔ش ب ن)
(Release ID: 2098425)
Visitor Counter : 77
Read this release in:
Assamese
,
Marathi
,
Malayalam
,
English
,
Hindi
,
Nepali
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Kannada