وزارت خزانہ
فزیکل کنکٹیوٹی کے سیکٹرز کی صلاحیت میں اضافہ مالی سال2025 کے دوران ہدف کے مطابق رہا ہے: اقتصادی جائزہ 25-2024
ترقی کی بلند شرح کو برقرار رکھنے کے لیے اگلی دو دہائیوں میں بنیادی ڈھانچے کی سرمایہ کاری کو مسلسل جاری رکھنے کی ضرورت ہے
ریلوے نیٹ ورک کی توسیع گزشتہ سال کی سطح پر برقرار ہے، رولنگ اسٹاک میں خاطر خواہ اضافہ ہوا
مالی سال 2025 میں بندرگاہوں کی گنجائش میں نمایاں بہتری آئی ہے، اوسط کنٹینر ٹرن اراؤنڈ ٹائم میں کافی حد تک کمی آئی ہے
اُڑان اسکیم کے تحت 88 ہوائی اڈوں کو جوڑنے والے 619 راستے سرگرم عمل ہیں
ایئرپورٹ کارگو ہینڈلنگ کی صلاحیت مالی سال 24 میں 8.0 ملین میٹرک ٹن تک پہنچ گئی
Posted On:
31 JAN 2025 1:57PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر خزانہ اور کارپوریٹ امورمحترمہ نرملا سیتا رمن کے ذریعہ آج پارلیمنٹ میں پیش کئے گئے اقتصادی جائزہ 25-2024 میں کہا گیا ہےکہ مالی سال 2025 کے دوران فزیکل کنیکٹیویٹی کے شعبوں میں صلاحیت کے اضافے کا سلسلہ ہدف کے مطابق جاری رہا۔ اقتصادی جائزہ 25-2024 میں کہا گیا ہے کہ آنے والی دہائی میں ہندوستان کی ترقی کی توقعات کو پورا کرنے کے لیے بنیادی ڈھانچے میں کافی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔
ریلوے
ریلوے نیٹ ورک کی توسیع میں پیش رفت پچھلے سال کی سطح پر رہی ہے، جبکہ رولنگ اسٹاک میں کافی اضافہ ہواہے۔ ریلوے اسٹیشن کے بنیادی ڈھانچے پر توجہ اور انجنوں اور کوچ سازی کے اسٹاک کی جدید کاری سے ریلوے سیکٹر میں مسافروں کی سہولیات میں بہتری ہوئی ہے۔ ہندوستانی ریلوے اپنے وسیع نیٹ ورک میں آپریشنل کارکردگی اور حفاظت کو بہتر کرنے کے لیے اپنے سگنلنگ اور حفاظتی نظام کو بھی جدید بنا رہا ہے۔ مکینیکل سگنلنگ کا خاتمہ، کاوچ آٹومیٹڈ ٹرین پروٹیکشن سسٹم، الیکٹرانک انٹر لاکنگ، آٹومیٹک بلاک سگنلنگ، الیکٹرانک انٹر لاکنگ کے لیے سگنل ڈیزائن آٹومیشن ٹول، اس سلسلے میں کچھ اقدامات ہیں۔
ریلوے کے نظام میں حالیہ اقدامات
- گتی شکتی ملٹی ماڈل کارگو ٹرمینل(جی سی ٹی):91جی سی ٹی شروع کیے گئے اور 234 مقامات کو31 اکتوبر 2024 تک منظوری دی گئی۔
- خالص صفر کاربن کا اخراج: ہندوستانی ریلوے نے اکتوبر 2024 تک 375 میگاواٹ شمسی اور 103 میگاواٹ ہوا سے بجلی کے ساتھ 30-2029 تک 30 جی ڈبلیوقابل تجدید توانائی پیدا کرنے کا ہدف بنایا ہے۔
- اہم اقتصادی راہداریاں: 11.17 لاکھ کروڑ روپے کی مالیت سے 434 پروجیکٹوں کی نشان دہی تین ریلوے کوریڈورز کے تحت کی گئی ہے، جن کا نقشہ پی ایم گتی شکتی پورٹل پر ہے۔
- پبلک- پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی): پی پی پی ماڈل کے تحت 17 منصوبے مکمل کیے گئے ہیں (16,434 کروڑروپے) اور 8 جاری (16,614 کروڑ روپے)
- وندے بھارت ٹرین: اپریل اور اکتوبر 2024 کے درمیان، وندے بھارت ٹرینوں کی 17 نئی جوڑیاں ریلوے نیٹ ورک پر متعارف کی گئی اور 228 کوچز تیار کئے گئے۔
|
بندرگاہیں، شپنگ اور اندرون ملک آبی راستے
مالی سال2025 میں بندرگاہ کی صلاحیت میں نمایاں بہتری آئی، جس کے نتیجے میں آپریشنل کارکردگی بہتر ہوئی ہے اور بڑی بندرگاہوں میں کنٹینر کے اوسط ٹرن اراؤنڈ ٹائم میں مالی سال 2024 کے48.1 گھنٹے سے مالی سال2025 (اپریل تا نومبر) میں30.4 گھنٹے تک کمی واقع ہوئی۔
بندرگاہوں، شپنگ اور اندرون ملک آبی گزرگاہوں کے شعبےکے اقدامات
- مرکزی حکومت نے پی پی پی کے تحت 98 پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے، جن میں 23 کیپٹیو پروجیکٹس شامل ہیں، جن کی مالیت تقریباً69,800 کروڑ رپے ہے، اس میں38,000 کروڑروپے کی پی پی پی سرمایہ کاری والےودھاون پورٹ پروجیکٹ شامل نہیں ہے۔
- فی الحال41,480 کروڑروپے کی مالیت کے 56 منصوبے سرگرم عمل ہیں، جس سے بندرگاہ کی صلاحیت میں تقریباً 550 ملین ٹن سالانہ(ایم ٹی پی اے) اضافہ ہوا ہے۔
- اکتوبر 2024 میں لوتھل میں واقع نیشنل میری ٹائم ہیریٹیج کمپلیکس کی منظوری دی گئی، جس میں 14 گیلریوں والے ایک میوزیم، سب سے اونچا لائٹ ہاؤس میوزیم، ہندوستانی بحریہ کی سب سے بڑی گیلری اور تھیمڈ تفریحی پارکس شامل ہیں۔
- گالتھیا خلیج، گریٹ نیکوبار جزیرہ میں بین الاقوامی کنٹینر ٹرانس شپمنٹ بندرگاہ، ہندوستان کی مشرقی ساحلی بندرگاہوں اور پڑوسی ممالک سے کارگو کی ترسیل کو بہتر کرنے کے لیے منصوبہ بندی کی گئی ہے۔
- شہری آبی گزرگاہوں کے منصوبے جاری ہیں،جن کی مالیت1,303 کروڑ روپے ہے، جن میں30 میں سے 16 پروجیکٹ پہلے ہی مکمل ہو چکے ہیں، جس سے 35 لاکھ سے زیادہ مسافروں کو فائدہ ہو رہا ہے، جبکہ 5 لاکھ سے زیادہ گاڑیوں اور 1 لاکھ کارگو ٹرکوں کی نقل و حمل کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔
- ہندوستان ہمسایہ ملک بنگلہ دیش میں آبی گزرگاہوں کو ترقی دے کر اور305 کروڑ روپے کے پروجیکٹ میں سے 80 فیصد فنڈ دے کر شمال مشرق تک آبی گزرگاہوں کے رابطے کو بہتر کر رہا ہے۔
- ہندوستان برہمپتر اور باراک ندیوں اور ہند-بنگلہ دیش پروٹوکول روٹ کو بہتر بنانے کے لیے بھی1,010 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کر رہا ہے۔
|
روڈ ٹرانسپورٹ
ہندوستان کا کل 63.4 لاکھ کلومیٹر کا سڑکوں کا نیٹ ورک ہے، جس میں قومی شاہراہ (این ایچ) نیٹ ورک 146,195 کلومیٹر ہے۔این ایچ نیٹ ورک روڈ ٹرانسپورٹ نیٹ ورک کی ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے، حالانکہ یہ کل روڈ نیٹ ورک کا صرف 2 فیصد پر مشتمل ہے، لیکن یہ مجموعی طور پر روڈ فریٹ ٹریفک کا تقریباً 40 فیصد ہے۔
روڈ ٹرانسپورٹ سیکٹر کے اقدامات
- پروجیکٹ پر مبنی قومی شاہراہ کی ترقی سے راہداری پر مبنی ترقی کی طرف منتقلی سے ہائی وے کی لمبائی 2014 میں 91,287 کلومیٹر سے 2024 میں 1.46 لاکھ کلومیٹر تک بڑھانے میں مدد ملی ہے۔
- بھارت مالا پریوجنا، چار دھام مہامارگ پریوجنا، نیشنل ہائی اسپیڈ کوریڈورز اور 4 لین اور اس سے زائد- قومی شاہراہیں۔
- سڑک کے رابطوں کو بہتر بنانے کے لیے کیے جانے والے کلیدی اقدامات میں ہائی ویز پر ٹریفک کا جدید نظم، لاجسٹک پارکس کا قیام، گاڑیوں کی پائیداراسکریپنگ اور روپ وے کے جاری منصوبے شامل ہیں۔
|
سول ایوی ایشن
ہوائی اڈے کے آپریٹرز اور ڈیولپرز، بشمول ائیرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا، مالی سال 2020 سے مالی سال2025 تک 91,000 کروڑ روپے سے زیادہ کے سرمایے کے اخراجات کے منصوبے پر عمل پیرا ہیں۔ اس کا تقریباً 91 فیصد نومبر 2024 تک پورا کر لیا گیا ہے۔
سول ایوی ایشن کے اقدامات
- اُڑان اسکیم کے تحت 88 ہوائی اڈوں کو جوڑنے والے 619 راستے، جن میں دو واٹر ایروڈوم اور 13 ہیلی پورٹ شامل ہیں، اب تک مصروف عمل ہو چکے ہیں۔
- ہوائی اڈے کی کارگو ہینڈلنگ کی صلاحیت بتدریج بڑھ رہی ہے، جو مالی سال2024 میں 8.0 ملین میٹرک ٹن تک پہنچ گئی۔
|
ڈیجیٹل کنیکٹیوٹی
ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی سے رواں مالی سال میں ڈیجیٹل شمولیت، تکنیکی جدت طرازی اور ریگولیٹری اصلاحات کے ذریعے بڑی پیش رفت ہوئی ہے، یہ سب ڈیجیٹل انڈیا کے لیے حکومت کے وژن کے مطابق ہے۔
ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی کے اقدامات
ٹیلی کمیونیکیشن
- 31 اکتوبر 2024 تک تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 5جی کی خدمات شروع کی گئیں۔
- اگست 2024 میں، یونیورسل سروس اوبلیگیشن فنڈ کو ڈیجیٹل بھارت ندھی (ڈی بی این) کا نام دیا گیا۔ڈی بی این کے تحت بھارت نیٹ پروجیکٹ، شمال مشرقی خطے کے لیے جامع ٹیلی کام ترقیاتی منصوبہ، جزائر انڈمان اور نکوبار اور لکشدیپ جزائر کے لیے ٹیلی کام کی ترقی، غیر احاطہ شدہ علاقوں میں موبائل خدمات اور اہم اضلاع کی اسکیم شامل ہیں۔
انفارمیشن ٹیکنالوجی
- 30 نومبر 2024 تک،میگھ راج کے تحت نیشنل انفارمیٹکس سینٹر اپنے کلاؤڈ پر 1,917 ایپلی کیشنز کی حمایت کرتا ہے، جی آئی کلاؤڈ کی پہل ۔
- حکومت نے صارف محکموں کی کلاؤڈ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے23 پبلک اور پرائیویٹ کلاؤڈ سروس فراہم کنندگان کو پینل میں شامل کیا ہے۔
|
اقتصادی جائزہ25-2024 میں کہا گیا ہے کہ ترقی کی بلند شرح کو برقرار رکھنے کے لیے ہندوستان کو اگلی دو دہائیوں میں بنیادی ڈھانچے کی سرمایہ کاری میں مسلسل اضافہ کرنے کی ضرورت ہے۔ موجودہ اثاثوں کی جدید کاری کے ساتھ مربوط ملٹی ماڈل ٹرانسپورٹ کی تعمیر کے لیے ہماری کوششوں کو تیز کرنے سے کارکردگی اور آخری میل تک رابطے میں بہتری آئے گی۔
********
ش ح۔ م ش ع ۔ن ع
U-5849
(Release ID: 2098206)
Visitor Counter : 11