وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم نے تاریخی 100ویں لانچ پر اسرو کو مبارکباد پیش کی
Posted On:
29 JAN 2025 6:57PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے تاریخی 100 ویں لانچ پر بھارتیہ خلائی تحقیقی تنظیم اسروکو مبارکباد دی اور اسے ایک ناقابل یقین سنگ میل قرار دیا جو ہمارے سائنسدانوں اور انجینئروں کے وژن، لگن اور عزم کو واضح کرتا ہے۔
بھارت کے خلائی سفر میں نجی شعبے کے بڑھتے ہوئے کردار پر زور دیتے ہوئے وزیر اعظم نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ملک خلائی تحقیق میں نئی بلندیوں کو حاصل کرتا رہےگا۔
وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا۔
اسرو کو تاریخی 100 ویں لانچ پر مبارکباد!
یہ ناقابل یقین سنگ میل ہمارے سائنسدانوں اور انجینئروں کے وژن، لگن اور عزم کو واضح کرتا ہے۔
نجی شعبے کے ہاتھ ملانے سے، بھارت کا خلائی سفر نئی بلندیوں کو حاصل کرتا رہے گا۔‘‘
***
(ش ح۔اص)
UR No.5790
(Release ID: 2097434)
Visitor Counter : 17
Read this release in:
Odia
,
Khasi
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam