وزارت اطلاعات ونشریات
چھہترواں موقع اور چھہتر مندوبین: ویووز کامکس کریٹر چیمپئن شپ کے ساتھ ہندوستان کے تخلیقی تنوع کا جشن
چھہتر ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر چیلنج کے 76 سیمی فائنلسٹوں کا اعلان کیا گیا جس میں 40 شوقیہ پیشہ ور تخلیق کار،30 پیشہ وران، اور 6 خصوصی طور سے درج کئے گئے تخلیق کار فائنل میں مقابلہ کرنے کے لیے تیار
کامک چیلنج ہندوستانی مزاحیہ تخلیق کاروں کو بین الاقوامی سامعین اور ناظرین کے ساتھ مربوط ہونے اور نئی شراکت داری قائم کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔
Posted On:
29 JAN 2025 6:24PM by PIB Delhi
76 ویں یوم جمہوریہ کے جشن کے جوش و جذبے کو جاری رکھتے ہوئے، اطلاعات و نشریات کی وزارت (ایم آئی بی ) نے انڈین کامکس ایسوسی ایشن (آئی سی اے ) کے ساتھ مل کر ویووز کامکس کریٹر چیمپئن شپ کے 76 سیمی فائنلسٹوں کا اعلان کیا ہے۔
ہندوستانی کامکس کے تنوع کا جشن
یہ تاریخی اقدام ہندوستانی مزاحیہ تخلیق کاروں کے تنوع کا جشن منارہا ہے، جس میں ملک بھر کے تخلیق کاروں کی صلاحیتوں کو پیش کیا جارہا ہے ۔ سیمی فائنلسٹوں کا جغرافیائی پھیلاؤ، جو اندراجات کے ایک وسیع گروپ سے منتخب کیا گیا ہے، خاص طور پر قابل ذکر ہے، تخلیق کاروں کا تعلق 20 ریاستوں اور این سی آر کے 50 شہروں سے ہے۔
تخلیق کاروں کے انتخاب میں ممبئی، دہلی اور بنگلور جیسے بڑے میٹروپولیٹن شہروں کے ساتھ ساتھ چھوٹے قصبوں اور شہر جیسے آنند، بیتول، کالکا، سمستی پور، اور شمال مشرق کے شہر گوہاٹی اور امپھال کے تخلیق کارسرفہرست ہیں۔ اس سے ملک کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والی صلاحیت کو فروغ دینے کے لیے چیمپئن کی عہدبندگی کے عزم کا اظہار ہوتا ہے ۔
یہ ہندوستان کے درخشاں مزاحیہ کتاب کی ثقافت کا ثبوت ہے کیونکہ ویووز ان باصلاحیت تخلیق کاروں کو معروف ہونے اورکامیابی کی منزلیں طے کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ منتخب تخلیق کار سیمی فائنلسٹ، جن کی عمر 10 سے 49 سال کے درمیان ہے ان میں 40 غیر پیشہ ور 30 پیشہ ور افراد شامل ہیں۔
سیمی فائنلسٹ میں نوجوان فنکاروں کے لیے 6 خصوصی اندراجات بھی شامل ہیں، جس سے ہر سطح پر صلاحیت کو پروان چڑھانے کے لیے چیمپئن شپ کی عہد بندگی کااظہار ہوتا ہے ۔
انڈین کامکس ایسوسی ایشن کے صدر اجیتیش شرما نے کہاکہ "انڈین کامکس ایسوسی ایشن کو عالمی سطح پر ہندوستانی کامکس کو فروغ دینے کے لیے وزارت اطلاعات و نشریات کے ساتھ شراکت داری پر باعث مسرت ہے ۔" "یہ اقدام تخلیقی صنعتوں کو تعاون فراہم کرنے اور ابھرتی ہوئی صلاحیت کو بڑھنے کے مواقع فراہم کرنے کے لیے ہماری حکومت کے عزم کی ایک روشن مثال ہے۔"
ویووز کامکس کریٹر چیمپئن شپ
ویووز کامکس کریٹر چیمپئن شپ ہندوستان کی تخلیقی صنعتوں کو عالمی سطح پر بلند کرنے کے لیے وزارت اطلاعات ونشریات (ایم آئی بی)کے ‘کریٹ ان انڈیا’ پہل کو آگے بڑھانے والی ایک اہم تقریب ہے ۔ چیمپئن شپ ہندوستانی تخلیق کاروں کو بین الاقوامی سامعین اور ناظرین کے ساتھ روبرو ہونے اور نئی شراکت داری قائم کرنے کے لیے ایک منفرد پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے۔
ایم آئی بی اور آئی سی اے نے 76 سیمی فائنلسٹوں کو مبارکباد دی اور چیمپئن شپ میں آگے بڑھنے کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکیا ۔
***
ش ح۔ م م ع ۔ت ا
U-No. 5787
(Release ID: 2097416)
Visitor Counter : 41
Read this release in:
Tamil
,
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Nepali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Malayalam
,
Kannada
,
Assamese
,
Odia