وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر برائے اطلاعات و نشریات جناب  اشونی ویشنو نے آل انڈیا ریڈیو اور دوردرشن کے ذریعہ تیار کردہ مہاکمبھ کے گانوں کو لانچ کیا

Posted On: 08 JAN 2025 8:28PM by PIB Delhi

دوردرشن کے ذریعہ مہاکمبھ 2025 کے لئے تیار کردہ گانا’مہاکمبھ ہے‘ کے عنوان سے ہے جس کو مرکزی وزیر برائے اطلاعات و نشریات، ریلوے اور الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی نے دہلی میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران لانچ کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001EOZZ.jpg

 

مہاکمبھ کو ایک مدھر خراج عقیدت: عقیدت، روایت اور جشن کاملاپ

 

مشہور پدم شری کیلاش کھیر کے ذریعہ گایا گیا، یہ گانا عقیدت، جشن، اور مشہور مہاکمبھ کے متحرک ثقافتی جوہر کو سمیٹتا ہے۔ معروف مصنف آلوک شریواستو کے لکھے ہوئے گہرے گیت، اور کشتیج تارے کی طرف سے مرتب اور ترتیب دی گئی روح کو ہلا دینے والی موسیقی، عقیدے، روایت اور تہوار کے سنگم کو خوبصورتی سے پیش کرتی ہے جو مہاکمبھ کو بیان  کرتی ہے۔

روایتی دھنوں اور جدید انتظامات کا ایک ہم آہنگ امتزاج’ "مہاکمبھ ہے‘ملک  بھرپور ثقافتی ورثے اور مہاکمبھ میلے کی لازوال اہمیت کو دلی خراج عقیدت ہے۔

مہاکمبھ ہے‘کا آفیشل میوزک ویڈیو اب دور درشن اور اس کے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر دستیاب ہے۔‘

آکاشوانی نے پریاگ راج مہاکمبھ کے لیے وقف خصوصی گانا لانچ کیا۔

جئےمہا کمبھ، پگ پگ جیے کارامہا کمبھ

مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات نے پریاگ راج مہاکمبھ کے لیے وقف آکاشوانی کی ایک خصوصی کمپوزیشن کا بھی افتتاح کیا۔ یہ منفرد گانا موسیقی اور گیت کی پیش کش کے ہم آہنگ امتزاج کے ذریعے مہاکمبھ کی روحانی، ثقافتی اور مذہبی اہمیت کو سمیٹتا ہے۔

یہ گانا مہاکمبھ کی شان کو خراج تحسین ہے، جو پریاگ راج کے مقدس تریوینی سنگم میں منعقد ہوتا ہے۔ ایک عقیدت مند کے نقطہ نظر سے دیکھا جائے تو یہ موسیقی کا شاہکار عالمی شہرت یافتہ اجتماع کے جوہر کی عکاسی کرتا ہے۔ مہاکمبھ کی آمد پریاگ راج کی سرزمین کے لیے فخر کا ایک لمحہ ہے، لاکھوں عقیدت مندوں کے نعروں سے گونج رہا ہے جو اپنی عقیدت کا اظہار کر رہے ہیں۔

سنتوش نہر اور رتن پرسنا کی موسیقی کے ساتھ اس گانے کو رتن پرسنا کی روح پرور آوازوں نے جان بخشی ہے۔ متاثر کن دھن، ابھینئے شریواستو کے لکھے ہوئے،روحانیت کے ساتھ خوبصورتی سے باندھتے ہیں۔

تروینی سنگم میں ڈبکی لگانے کے مقدس عمل کو گانے میں ایک پاکیزگی کی رسم کے طور پر منایا گیا ہے، جوزمانے سے روحانی تکمیل کی پیشکش کرتا ہے۔ آکاشوانی کی طرف سے یہ سریلی خراج تحسین مہاکمبھ کی لازوال روایات اور تقدس کا احترام کرتا ہے، اس کے سننے والوں میں عقیدت اور فخر کے جذبات کو فروغ دیتا ہے۔

***

(ش ح۔اص)

UR No 5013


(Release ID: 2091304) Visitor Counter : 27