وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم 23 دسمبر کو سی بی سی آئی سنٹر، نئی دہلی میں کیتھولک بشپس کانفرنس آف انڈیا کے زیر اہتمام کرسمس کی تقریبات میں شرکت کریں گے
وزیر اعظم کارڈینلز اور بشپس سمیت مسیحی برادری کے سرکردہ رہنماؤں سے بات چیت کریں گے
اس طرح کی پہلی مثال کہ کوئی وزیر اعظم بھارت میں کیتھولک چرچ کے ہیڈ کوارٹر میں اس طرح کے پروگرام میں شرکت کرے گا
Posted On:
22 DEC 2024 2:39PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 23 دسمبر کو شام 6:30 بجے نئی دہلی کے سی بی سی آئی سینٹر میں کیتھولک بشپس کانفرنس آف انڈیا (سی بی سی آئی) کے زیر اہتمام کرسمس کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔
وزیر اعظم مسیحی برادری کے اہم رہنماؤں سے بات چیت کریں گے، جن میں کارڈینلز، بشپس اور چرچ کے سرکردہ رہنما شامل ہیں۔
یہ پہلا موقع ہے جب کوئی وزیر اعظم بھارت میں کیتھولک چرچ کے ہیڈ کوارٹر میں اس طرح کے پروگرام میں شرکت کرے گا۔
کیتھولک بشپس کانفرنس آف انڈیا (سی بی سی آئی) 1944 میں قائم کی گئی تھی اور یہ ادارہ ہے جوملک بھر کےتمام کیتھولک کے ساتھ قریب سے کام کرتا ہے۔
***
(ش ح۔اص)
UR No 4424
(Release ID: 2086986)
Visitor Counter : 17