وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے ناگالینڈ کے لوگوں کو ہارن بل فیسٹیول کے 25 سال مکمل ہونے پر مبارکباد دی
شہریوں سے فیسٹیول میں جانے اور ناگا ثقافت کی رونقوں کو قریب سے دیکھنے کی اپیل کی
Posted On:
05 DEC 2024 11:10AM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ناگالینڈ کے لوگوں کو ہارن بل فیسٹیول کے 25 سال مکمل ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا اور فیسٹیول کے دوران ہونے والے فضلے کے بہتر بندوبست پر توجہ دیئے جانےکیلئے خوشی کا اظہار کیا۔ جناب مودی نے چند سال قبل میلے میں اپنی موجودگی کے تعلق سے دلکش یادوں کو دوہراتے ہوئے لوگوں سے بھی میلے میں جانے اور ناگا ثقافت کی رونقوں سے واقفیت حاصل کرنے کی تلقین کی۔
ناگالینڈ کےوزیراعلیٰ جناب نیفیو ریو کے ذریعہ ایکس پر شیئر کئے گئے پوسٹ پر وزیر اعظم نے لکھا:
‘‘جاری ہارن بل فیسٹیول کے لیے میری نیک خواہشات اور 25 سال مکمل ہونے والے اس شاندار تہوار پر ناگالینڈ کے لوگوں کو مبارکباد۔ مجھے اس سال کے تہوار کے دوران فضلہ کے مناسب بندوبست اور پائیداری کے سلسلے میں انتظامیہ کی جانب سے توجہ دیئےجانے پر خوشی ہوئی ہے۔
میرے پاس چند سال پہلے اس فیسٹیول کے اپنے دورے کی اچھی یادیں وابستہ ہیں اور میں دوسروں سے بھی اپیل کرتا ہوں کہ وہ اسے دیکھیں اور ناگا ثقافت سےواقفیت حاصل کریں’’
******
ش ح۔ ک ا۔ اش ق
(Release ID: 2080951)
Visitor Counter : 22
Read this release in:
Odia
,
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam