وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

’بھارت میں تخلیق کریں‘چنوتی کے ایک حصے کے طور پر وزارت اطلاعات و نشریات کے تعاون سے اے ایس آئی ایف اے انڈیا کی جانب سے ویوز ایوارڈز آف ایکسیلنس کی میزبانی کی جا رہی ہے


اپنا ہنر دکھائیں: اینی میشن اور فلم ایوارڈز کے لیے 15 دسمبر 2024 تک اندراجات کو مدعو کیا گیا ہے؛فاتحین کو صنعتی قائدین سے رہنمائی، شناخت اور نیٹ ورکنگ کے مواقع حاصل ہوں گے

Posted On: 29 NOV 2024 6:13PM by PIB Delhi

اینی میشن کو فروغ دینے والی ایک معروف عالمی این جی او ، اے ایس آئی ایف اے انڈیا وزارت اطلاعات و نشریات کے ساتھ شراکت داری میں ’بھارت میں تخلیق کریں چنوتی‘ کے ایک حصے کے طور پر ویوز ایوارڈز آف ایکسلینس کی میزبانی کر رہی ہے، جس کا مقصد اینی میشن، ویژووَل  افیکٹس، اور ایکس آر میں غیر معمولی حصولیابیوں کا جشن منانا اور عالمی سطح پر بھارت کی تخلیقی قیادت کو تقویت بہم پہنچانا ہے۔

ان باوقار ایوارڈز کے لیے اندراجات 15 دسمبر 2024 تک کھلی ہیں اور یہ ایوارڈز نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں منعقدہ عالمی آڈیو ویژووَل اور تفریح سربراہ اجلاس (ویوز) 2025کے دوران تفویض کیے جائیں گے۔

ویوز ایوارڈز آف ایکسلینس

طلباء اور پیشہ ور افراد کو دیے جانے ان ایوارڈز  میں بہترین کریکٹر اینی میشن، بہترین ویژووَل افیکٹس، اور بہترین مختصر فلم جیسے زمرے شامل ہیں۔ فاتحین کو رہنمائی، صنعت کے رہنماؤں کے ساتھ نیٹ ورکنگ کے مواقع حاصل ہوں گے، حکومت کی ’بھارت میں تخلیق کریں‘ پہل  قدمی سے ہم آہنگ بھارت کے تخلیقی انقلاب کے ایک حصے کے طور پر شناخت حاصل ہوگی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00108ZH.jpg

بین الاقوامی اینی میشن ڈے فیسٹیول کا انعقاد بھارت کے مختلف شہروں میں کیا جا رہا ہے تاکہ تخلیق کاروں کو آنے والے ویوز ایوارڈز آف ایکسلینس میں شرکت کی ترغیب دی جا سکے۔ آنے والے ہفتوں میں، اسے پونے، اندور، ناسک، ممبئی، نوئیڈا، بنگلورو اور کئی دوسرے ذیلی بابوں میں منایا جائے گا تاکہ طلباء اور پیشہ ور افراد کی شرکت کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔

قبل ازیں، اے ایس آئی ایف اے انڈیا نے 16-17 نومبر 2024 کے دوران حیدرآباد میں ایک کامیاب بین الاقوامی اینی میشن ڈے کا انعقاد کیا اور 21 نومبر کو بھوپال ڈیزائن فیسٹیول میں شرکت کی تاکہ آئندہ ویوز ایوارڈز آف ایکسلینس میں تخلیق کاروں کو شرکت کی ترغیب دی جائے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002FOI7.jpg

حیدرآباد آئی اے ڈی 2024 کے دوران صنعتی ماہرین کے ساتھ پینل ڈسکشن

فرانس کے اینیسی میں 1960 قائم ہوئے اور 24 برسوں سے بھارت میں سرگرمی کے ساتھ معاشرے کی تشکیل کے کام میں مصروف عمل ، اے ایس آئی ایف اے کو ورکشاپوں، سی جی ملاقاتوں، اور اپنے بین الاقوامی اینی میشن ڈے (آئی اے ڈی) میلے ، جنہوں نے اس سال 15 بھارتی شہروں پر احاطہ کیا ہے، جیسی تقریبات کے توسط سے ہنر مندی اور اختراع کو پروان چڑھانے کے سلسلے میں اس کے تعاون کے لیے جانا جاتا ہے۔

ویوز ایوارڈس آف ایکسلینس 2025 داخلے سے متعلق تفصیلات: حتمی تاریخ: 15دسمبر 2024

داخلہ پورٹل: https://filmfreeway.com/asifaiad

انڈیا پاس: india10281892

ویوز پاس کوڈ: ASIFAIADINDIA25

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003GO70.jpg

حیدرآباد بین الاقوامی اینی میشن ڈے کے دوران ماریہ ایلینا کو اےایس آئی ایف اے انڈیا کے صدر سنجے کھمیسارا کے ذریعہ اعزاز سے نوازا گیا۔

آنے والے دنوں کے لیے اے ایس آئی ایف اے انڈیا آئی اے ڈی کا شیڈیول ذیل میں دیا گیا ہے:

شہر

تاریخ

بنگلورو

6 دسمبر 2024

ممبئی (اے جی آئی ایف)

6 اور 7 دسمبر 2024

پونے

29 دسمبر 2024

اندور

14 دسمبر 2024

ناسک

3 جنوری 2025

بلاسپور

18 جنوری 2025

موہالی

24 جنوری 2025

کولکاتا

31 جنوری 2025

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

**********

 

 (ش ح –ا ب ن-ر ا)

U.No:3215


(Release ID: 2079167) Visitor Counter : 6