ا قتصادی امور کی کابینہ کمیٹی
کابینہ نے اروناچل پردیش کے شی یومی ضلع میں 186 میگا واٹ کے ٹیٹو- I ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ کی تعمیر کے لیے 1750 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی تجویز کی منظوری دی ہے جس کی تکمیل کی مدت 50 ماہ ہوگی
Posted On:
25 NOV 2024 8:50PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں اقتصادی امور سے متعلق کابینہ کمیٹی نے اروناچل پردیش کے شی یومی ضلع میں ٹیٹوI ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ (ایچ اے پی) کی تعمیر کے لیے 1750 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی منظوری دی ہے۔ اس منصوبے کی تکمیل کی مدت اندازاً 50 ماہ ہے۔
اس پروجیکٹ کی نصب شدہ صلاحیت 186 میگا واٹ (x623 میگا واٹ) ہوگی اور یہ 802 ملین یونٹس(ایم یو)توانائی پیدا کرے گا۔ اس پروجیکٹ سے پیدا ہونے والی بجلی سے اروناچل پردیش میں توانائی کی فراہمی کی پوزیشن کو بہتر بنانے میں مددملے گی اور یہ نیشنل گرڈکے توازن میں بھی معاون ثابت ہوگی۔
اس پروجیکٹ کو شمال مشرقی لیکٹرک پاور کارپوریشن لمیٹڈ (این ای ای پی سی او) اور اروناچل پردیش حکومت کے درمیان مشترکہ وینچر کمپنی کے ذریعے نافذ کیا جائے گا۔ حکومت ہند تعمیراتی سڑکوں، پلوں اور متعلقہ ترسیلی لائنوں کے لیے انفراسٹرکچر کے قیام کے تحت 77.37 کروڑ روپے کی بجٹ معاونت فراہم کرے گی، علاوہ ازیں ریاست کی مالی حصے داری میں 120.43 کروڑ روپے کی مرکزی مالی معاونت بھی فراہم کی جائے گی۔
ریاست کو 12فیصد مفت بجلی اور مقامی علاقائی ترقیاتی فنڈ (ایل اے ڈی ایف) کے لیے مزید 1فیصد کی بھی سہولت حاصل ہوگی، علاوہ ازیں علاقے کے اہم بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور سماجی و اقتصادی ترقی میں بھی نمایاں بہتری آئے گی۔
اس پروجیکٹ کے تحت بنیادی ڈھانچے میں نمایاں بہتری ہوگی، جس میں تقریباً 10 کلومیٹر سڑکوں اور پلوں کی تعمیر شامل ہے، جو زیادہ تر مقامی استعمال کے لیے دستیاب ہوں گے۔ ضلع کو صحت کے مراکز، اسکولوں، پیشہ ورانہ تربیتی اداروں جیسےآئی ٹی آئی، مارکیٹوں، کھیل کے میدانوں وغیرہ کی تعمیر سے بھی فائدہ ہوگا، جس کے لیے 15 کروڑ روپے کا خصوصی فنڈ مختص کیا گیا ہے۔ مقامی آبادی کو متعدد قسم کےمعاوضوں، روزگار اور سی ایس آر سرگرمیوں سے بھی فائدہ ہوگا۔
****
ش ح۔ع ح۔ش ا
UNO-2961
(Release ID: 2077302)
Visitor Counter : 4