وزارت اطلاعات ونشریات
ہندوستان كا بین الاقوامی فلمی میلہ کل کے ماسٹر فلم سازوں کے لیے ایک سرکردہ پلیٹ فارم کے طور پر ابھرا ہے
ہندوستانی سنیما کے مستقبل کا جشن 'Creative Minds of Tomorrow' (سی ایم او ٹی)صرف 48 گھنٹوں میں تیار کی گئی نوجوان صلاحیتوں اور تخلیقی کہانیوں کی نمائش کرتا ہے
اس سال،ہندوستان كا بین الاقوامی فلمی میلہ ماضی اور مستقبل کے افسانوی كرداروں کے لیے وقف ہے، جس کی نمائندگی ہمارے ملک کے نوجوان کرتے ہیں - سنجے جاجو، سیکریٹری، اطلاعات و نشریات
سی ایم او ٹی میں ایک پوشیدہ موبائل فون کے ذریعے مردوں اور ٹیکنالوجی کے درمیان نازک تعلقات کو ظاہر کرنے والی فلم 'گلو'نے میں بڑی کامیابی حاصل کی
نوجوانوں کا جوش و خروش۔ایک برقی ماحول اور انتھک لیکن ناقابل فراموش 48 گھنٹوں کی شدت ۔ كل كے تخلیقی اذہان (سی ایم او ٹی) کی اختتامی تقریب کے دوران یہ آج ماکوئنز پیلس کا منظر تھا جو ہندوستان كے 55 ویں بین اقوامی فلمی میلے میں منعقد ہوا۔
سی ایم او ٹی ہندوستان کے سب سے زیادہ امید افزا نوجوان فلم سازوں کو دریافت کرنے اور ان کی پرورش کے لیے ایک سرکردہ پلیٹ فارم کے طور پر ابھرا ہے۔
اس سال نے ایک اہم كامیابی ملی ہے۔ پروگرام میں 13 فلم سازی کے شعبوں میں 100 نوجوان ہنر مندوں کو شامل کیا گیا۔ سابقہ موقعوں كے 75 شرکاء اور 10 دستکاریوں میں نمایاں اضافہ ہے۔ اس اقدام پر زبردست ردعمل سامنے آیا جس نے ہندوستان بھر سے تقریباً 1,070 اندراجات حاصل کیں جس میں فلم سے متعلق 13 تجارتوں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا گیا۔
48 گھنٹے کا فلم میکنگ چیلنج تقریب کی ایک خاص پہلوتھا جس میں 20 ممبران کی پانچ ٹیموں میں منقسم شرکاء نے "ٹیکنالوجی کے دور میں تعلقات" کے موضوع پر مبنی مختصر فلمیں بنائیں۔ اس چیلنج كا اہتمام 21 سے 23 نومبر 2024 تک، پنجم کے 4 کلومیٹر کے دائرے میں 12 مقامات پر ہوا جس میں ٹیم کی تخلیقی صلاحیتوں کو جانچا گیا۔
اس سال سی ایم او ٹی میں 48 گھنٹے کی فلم سازی كے چیلنج کے فاتحین حسبِ ذیل ہیں:
1۔بہترین فلم: گُلو
بہترین فلم (رنرز اپ): وی ہیئر دی سیم میوزک
2۔بہترین ہدایت کار: ارشلی جوس(گلو)
3۔بہترین اسکرپٹ: ادھیراج بوس(لوو پِكس سبسکرپشن)
4۔بہترین اداکارہ: وشاکھا نائر (لوو پِكس سبسکرپشن)
5۔بہترین اداکار: پشپیندر کمار(گلو)
بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ جیتنے والی محترمہ ارشلی جوز نے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا كہ ’’یہ کامیابی میری پوری ٹیم کی كامیابی ہے۔ اسکرپٹ ہماری فلم کا حقیقی ہیرو تھا اور جس لمحے میں نے اسے پڑھا مجھے معلوم تھا کہ ہمارے پاس کچھ خاص ہے۔ اس غیر معمولی ٹیم کے ساتھ کام کرنا ایک ناقابل فراموش تجربہ رہا ہے۔
ان نوجوان صلاحیتوں کی رہنمائی پچھلے سال کے سی ایم او ٹی كے سابق طالب علموں چدانند نائک، اکھل لوٹلیکر، سبرن داش، اکشیتا ووہرا اور کرشنا دوسانے نے کی تھی جنہیں سی ایم او ٹی چیمپئنز کے طور پر مدعو کیا گیا تھا ۔
شرکاء کی تعریف کرتے ہوئے اطلاعات و نشریات کی وزارت کے سکریٹری سنجے جاجو نے کہا كہ "نہایت ہی دباؤ میں 48 گھنٹوں کے اندر ایسی مثالی فلمیں تیار کرنا اپنے آپ میں ایک کامیابی ہے۔ یہاں ہر شریک ایک فاتح ہے۔ انہوں نے مزید زور دیتے ہوئے کہا كہ "اس سال، ہم نے ہندوستان كے بین اقوامی فلمی میلے کو ماضی اور مستقبل کے افسانوی كرداروں کے لیے وقف کیا ہے جس کی نمائندگی ہمارے ملک کے نوجوانوں نے کی ہے۔سی ایم او ٹی، فلم بازار اور ریڈ کارپٹ جیسے اقدامات فلم سازوں کو اپنے خوابوں کی تعبیر کے لیے ایک گیٹ وے فراہم کرتے ہیں۔
تقریب میں موجود اداکار امیت سدھ نے بھی فلم انڈسٹری کے مواقع کو ملک بھر کے نوجوان فلم سازوں اور اداکاروں تک پہنچانے کے لیے میلے کی تعریف کی۔اس تقریب میں کئی معززین بشمول نیرجا شیکھر، وزارت اطلاعات ونشریات کی خصوصی سکریٹری۔ پرتھول کمار، نشریات کے جوائنٹ سیکریٹری اور ایم ڈی، این ایف ڈی سی؛ ورندا دیسائی، فلموں کی جوائنٹ سکریٹری اور اپوروا چندرا، سابق سکریٹری وزارت برائے آئی اینڈ بی نے شرکت کی ۔ معروف مصنف اور گرینڈ جیوری ممبر سمرت چکرورتی بھی اس تقریب میں موجود تھے۔
جیسے ہی پرجوش ہجوم کے درمیان فاتحین کا اعلان کیا گیا شارٹس انٹرنیشنل کے بانی اور سی ای او کارٹر پِلچر نے شرکاء کی تعریف کرتے ہوئے کہا كہ "اس سال تیار کی گئی فلموں کا معیار اور مواد شاندار اور نمایاں ترین رہا۔"
برطانیہ میں قائم نیٹ ورک شارٹس انٹرنیشنل کے تعاون سے منعقدہ 48 گھنٹے کا فلم سازی چیلنج نوجوان فلم سازوں کے لیے ان کی تخلیقی صلاحیتوں، کہانی سنانے کی مہارت اور ٹیم ورک کو وقت کی شدید پابندیوں کے تحت آزمانے کا ایک منفرد موقع فراہم کرتا ہے۔شارٹس ٹی وی نے سی ایم او ٹی میں ان فلموں کی پری پروڈکشن، پروڈکشن اور پوسٹ پروڈکشن کا کام بھی سنبھالا۔
اس سال سی ایم او ٹی نے نہ صرف نوجوان فلم سازوں کی متحرک صلاحیتوں کا جشن منایا ہے بلکہ ان فلم سازوں کے لیے ایک سركردہ پلیٹ فارمکے طور پر ہندوستان كے بین الاقوامی فلمی میلے کے کردار کو بھی توانا کیا ہے۔
******
U.No:2867
ش ح۔ع س۔س ا
(Release ID: 2076603)
Visitor Counter : 10