وزیراعظم کا دفتر
حیرت انگیز، لاجواب اور ناقابل تصور! ایودھیا کے لوگوں کو عظیم الشان اور روحانی دیپوتسو کی بہت بہت مبارکباد: وزیر اعظم
500 سال بعد، یہ مقدس لمحہ لاتعداد اور مسلسل قربانیوں اور رام بھکتوں کی تپسیا کے بعد آیا ہے: وزیر اعظم
Posted On:
30 OCT 2024 10:44PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ایودھیا کے لوگوں اور پوری قوم کو عظیم الشان اور روحانی دیپوتسو تقریبات کے موقع پر تہہ دل سے مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
ٹویٹس کے ایک سلسلے کے تحت ، وزیر اعظم نے بھگوان شری رام کی مقدس جائے پیدائش ایودھیا میں منعقد ہونے والے روشنی کے تیوہار پر اپنی مسرت و فخر کا اظہار کیا اور کہا۔
"حیرت انگیز، لاجواب اور ناقابل تصور!
ایودھیا کے لوگوں کو عظیم الشان اور روحانی دیپوتسو کے لئے بہت بہت مبارکباد! لاکھوں دیپوں سے روشن رام للا کی مقدس جائے پیدائش پر یہ ’جیوتی پَرو‘جذباتی ہونے والا ہے۔ ایودھیا دھام سے نکلنے والی روشنی کی یہ کرن پورے ملک میں میرے کنبے کے افراد کو نئے جوش اور نئی توانائی سے بھر دے گی۔ میری خواہش ہے کہ بھگوان شری رام تمام ہم وطنوں کو مسرت، خوشحالی اور کامیاب زندگی عطا کریں۔
جے شری رام!‘‘
دیوالی کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا،
’’روحانی ادیودھیا!
یہ پہلی دیوالی ہے جب مریادا پرشوتم بھگوان شری رام اپنے عظیم الشان مندر میں تخت نشین ہوئے ہیں۔ ایودھیا میں شری رام للا کے مندر کی یہ انوکھی خوبصورتی سبھی کو متاثر کرنے والی ہے۔ 500 سال بعد یہ مقدس لمحہ لاتعداد قربانیوں اور رام بھکتوں کی مسلسل قربانیوں اور تپسیا کے بعد آیا ہے۔ یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہم سب اس تاریخی موقع کے گواہ بن گئے۔ مجھے یقین ہے کہ بھگوان شری رام کی زندگی اور ان کے نظریات ایک ترقی یافتہ بھارت کے عزم کی تکمیل میں ہم وطنوں کے لیے ایک تحریک بنے رہیں گے۔
جے سیا رام!‘‘
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No: 1960
(Release ID: 2069786)
Visitor Counter : 27