صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
دیوالی کے موقع پر صدر جمہوریہ ہند کی مبارکباد
Posted On:
30 OCT 2024 5:28PM by PIB Delhi
صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے دیوالی کے موقع پر اپنے ہم وطنوں کو مبارکبادپیش کی ہے۔
اپنے مبارکبادی پیغام میں صدر جمہوریہ نے کہا کہ ‘‘دیوالی کے پرمسرت موقع پر، میں ہندوستان اور بیرون ملک رہنے والے تمام ہندوستانیوں کو اپنی دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتی ہوں’’۔
دیوالی خوشی اور جوش و جذبے کا تہوار ہے۔ یہ تہوار جہالت پر علم کی فتح اور بدی پر اچھائی کی جیت کی علامت ہے۔ ہندوستان اور بیرون ملک موجود مختلف طبقے اس تہوار کو بڑے جوش و خروش سے مناتے ہیں۔ یہ تہوار روشن مستقبل کی امید بھی روشن کرتا ہے۔
دیوالی کے پرمسرت موقع پر ہمیں اپنے ضمیر کو روشن کرنا چاہیے، محبت اور ہمدردی کی خوبیوں کو اختیار کرنا چاہیے اور سماجی ہم آہنگی کو فروغ دینا چاہیے۔ اس تہوار سے پسماندہ طبقوں اور ضرورت مندوں کی مدد کرنے اور ان کے ساتھ اپنی خوشیاں بانٹنے کا بھی موقع فراہم ہوتا ہے۔
آئیے ہندوستان کی شاندار وراثت پر فخر کریں۔ اچھائی پر یقین کے ساتھ، آئیے آلودگی سے پاک دیوالی منائیں اور صحت مند، خوشحال اور ذمہ دار معاشرے کی تعمیر کا عہد کریں۔
صدر جمہوریہ کا پیغام پڑھنے کے لیے یہاں پر کلک کریں:
***************
(ش ح۔م ش ع۔ش ہ ب)
U-No. 1936
(Release ID: 2069605)
Visitor Counter : 14