امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے نئی دہلی میں قومی یکجہتی کے دن کے حصے کے طور پر منعقدہ ’رن فار یونٹی‘ کو جھنڈی دکھائی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 2015 میں عظیم رہنما سردار ولبھ بھائی پٹیل کی یاد میں ’رن فار یونٹی‘ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاکہ ملک کے لوگوں کو ہندوستان کی یکجہتی اور سالمیت کا عہد کرایا جا سکے

’رن فار یونٹی‘ محض ہندوستان کی یکجہتی کا عہد نہیں ہے، بلکہ آج یہ ایک ترقی یافتہ ہندوستان کے لیے بھی عہد بن گئی ہے

آزادی کے بعد 550 سے زیادہ رجواڑوں کے زیر نگیں ریاستوں کو اکٹھا کر کے موجودہ ہندوستان کا قیام سردار صاحب کی مضبوط قوت ارادی اور فوری فیصلہ سازی کی وجہ سے ہی ممکن ہوا

آج ہندوستان ہر میدان میں قائد بننے کی راہ پر دنیا کے سامنے مضبوطی سے کھڑا ہے اور اس کی بنیاد سردار پٹیل نے رکھی تھی

وزیر اعظم مودی نے گجرات کے کیوڑیا میں دنیا کا سب سے اونچا مجسمہ بنا کر سردار پٹیل کی یاد کو جلابخشی ہے

ہر میدان میں سردار پٹیل کے وژن، نظریات اور پیغام کو وزیر اعظم مودی نے ٹھوس شکل دی ہے

مرکزی وزیر داخلہ نے ہم وطنوں پر زور دیا کہ وہ ’رن فار یونٹی‘ کے ذریعے ہندوستان کے اتحاد کو مضبوط کرنے اور 2047 تک ایک مکمل ترقی یافتہ ہندوستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کا عہد کریں

Posted On: 29 OCT 2024 11:54AM by PIB Delhi

داخلہ اور امداد باہمی کے  مرکزی  وزیر جناب امت شاہ نے آج نئی دہلی میں منعقدہ ’رن فار یونٹی‘ کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ سردار ولبھ بھائی پٹیل کے یوم پیدائش کے موقع پر یعنی 31 اکتوبر کو منائے جانے والے قومی اتحاد کے دن کے ایک حصے کے طور پر ’رن فار یونٹی‘ کا اہتمام کیا گیا تھا۔ اس موقع پر مرکزی کابینہ کے وزراء جناب منوہر لال کھٹر، ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ، مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ جناب نتیا نند رائے اور دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر جناب ونے کمار سکسینہ سمیت کئی معززین موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001S0DT.jpg

اپنے خطاب میں مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 2015 میں عظیم رہنما سردار ولبھ بھائی پٹیل کی یاد میں ’رن فار یونٹی‘ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاکہ ملک کے لوگ ملک کی یکجہتی اور سالمیت کا عہد کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بعد سے، پورا ملک ‘رن فار یونٹی’ کے ذریعے نہ صرف پورے ملک کی یکجہتی اور سالمیت کا عہد کرتا ہے بلکہ خود کو بھارت ماتا کی خدمت کے لیے وقف کر دیتا ہے۔ جناب شاہ نے مزید کہا کہ ’رن فار یونٹی‘ ملک کے اتحاد کا عہد نیز ترقی یافتہ ہندوستان کا عہد بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے تمام ہم وطنوں کے سامنے 2047 تک ایک مکمل ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر کا عہد کیا ہے جو دنیا کے ہر میدان میں سب سے اوپر ہوگا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002A5TW.jpg

جناب امت شاہ نے کہا کہ آج ہندوستان دنیا کے سامنے پھلنے پھولنے ، ایک ترقی کرنے والے اور ایک مضبوط ملک کے طور پر کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم تاریخ پر نظر ڈالیں تو آزادی کے بعد 550 سے زیادہ رجواڑوں کے زیر نگیں ریاستوں کو اکٹھا کرکے موجودہ ہندوستان کی تشکیل سردار صاحب کی مضبوط قوت ارادی اور فوری فیصلہ سازی کی وجہ سے ہی ممکن ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ یہ سردار پٹیل تھے جن کی مضبوط قوت ارادی کی وجہ سے آج ہندوستان دنیا کے سامنے متحد اور مضبوطی کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج ہندوستان ہر میدان میں قائد بننے کی راہ پر دنیا کے سامنے مضبوطی کے ساتھ کھڑا ہے اور اس کی بنیاد سردار پٹیل نے رکھی تھی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003VZKY.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004H1Z8.jpg

داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر نے کہا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ سردار پٹیل کو برسوں تک فراموش کر دیا گیا اور انہیں بھارت رتن کے اعزاز سے بھی محروم رکھا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے گجرات کے کیوڑیا میں دنیا کا سب سے اونچا مجسمہ بنا کر سردار پٹیل کی یاد کو زندہ رکھا ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ ہر میدان میں سردار پٹیل کے وژن، نظریات اور پیغام کو وزیر اعظم مودی نے ٹھوس شکل دی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005LBB7.jpg

جناب امت شاہ نے کہا کہ سردار پٹیل کے عظیم خیالات یقیناً ملک کی نوجوان نسل کے لیے مشعل راہ بنیں گے۔ مرکزی وزیر داخلہ نے ہم وطنوں پر زور دیا کہ وہ ’رن فار یونٹی‘ کے ذریعے ہندوستان کے اتحاد کو مضبوط کرنے اور 2047 تک ایک مکمل ترقی یافتہ ہندوستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کا عہد کریں۔

***

ش ح۔ ف ا ۔ع د

U-No. 1863)




(Release ID: 2069124) Visitor Counter : 23