وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے محترمہ روہنی گوڈبولے کی رحلت پر رنج و غم کا اظہار کیا

Posted On: 25 OCT 2024 9:16PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج محترمہ  روہنی گوڈبولے کی رحلت پر رنج و غم کا اظہار کیا۔ جناب مودی نے محترمہ گوڈبولے کی ایک پیش رو سائنس داں اور اختراع کار کے طور پر ستائش کی، جو سائنس کی دنیا میں خواتین کے لیے ایک مضبوط آواز تھیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی میدان میں روہنی گوڈبولے کی کوششیں مستقبل کی پیڑھیوں کی رہنمائی میں مدد فراہم کریں گی۔

ایکس پر ایک پوسٹ میں، جناب مودی نے لکھا:

’’روہنی گوڈبولے جی کی رحلت پر غمگین ہوں۔ وہ ایک پیش رو سائنس داں اور اختراع کار تھیں،  اور سائنس کی دنیا میں خواتین کے لیے ایک طاقتور آواز تھیں۔ تعلیمی میدان میں ان کی کوششیں آئندہ پیڑھیوں کو رہنمائی فراہم کرتی رہیں گی۔ ان کے کنبے اور مداحین کے تئیں اظہار تعزیت۔ اوم شانتی۔‘‘

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No: 1152


(Release ID: 2068371) Visitor Counter : 33