صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
صدر جمہوریہ ہند نے سیاچن بیس کیمپ کا دورہ کیا اور فوجیوں کے ساتھ بات چیت کی
Posted On:
26 SEP 2024 2:40PM by PIB Delhi
صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے آج (26 ستمبر 2024) سیاچن بیس کیمپ کا دورہ کیا اور سیاچن وار میموریل پر ملک کے سورماؤں کو خراج عقیدت پیش کیا۔یہ وار میموریل ان فوجیوں اور افسروں کی قربانی کی علامت ہے جو ہندوستانی فوج کے 13 اپریل 1984 کو سیاچن گلیشیئر پر میگھ دوت آپریشن شروع ہونے کے بعد سے شہید ہوئے ہیں۔ انہوں نے وہاں تعینات فوجیوں سے بھی خطاب کیا۔
فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ مسلح افواج کی سپریم کمانڈر کی حیثیت سے وہ ان پر بہت فخر محسوس کرتی ہیں اور تمام شہری ان کی بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ اپریل 1984 میں آپریشن میگھدوت کے آغاز کے بعد سے ہندوستانی مسلح افواج کے بہادر سپاہیوں اور افسران نے اس خطے کی سلامتی کو یقینی بنایا ہے۔ انہیں مشکل ترین موسمی حالات کا سامنا ہے۔ شدید برف باری اور منفی 50 ڈگری درجہ حرارت جیسے مشکل حالات میں وہ پوری لگن اور چوکسی کے ساتھ اپنے محاذ پر تعینات رہتے ہیں۔ وہ مادر وطن کی سلامتی کی خاطر قربانی اور قوت برداشت کی غیر معمولی مثالیں پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے فوجیوں سے کہا کہ تمام ہندوستانی ان کی قربانی اور شجاعت سے واقف ہیں اور ہم ان کا احترام کرتے ہیں۔
***
ش ح ۔ اع خ۔ ع ر
U. No. 475
(Release ID: 2058993)
Visitor Counter : 47