وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

اقوام متحدہ کے فیوچر سمٹ سربراہ اجلاس میں وزیراعظم جناب نریندر مودی کا بیان

Posted On: 23 SEP 2024 10:12PM by PIB Delhi

 ایکسیلنسیز،

دنیا کےسب سے بڑی جمہوریت بھارت اور 140 کروڑ ہندوستانیوں کی جانب سے  آپ سبھی کو نمسکار ! جون میں ابھی ابھی انسانی تاریخ کے سب سے بڑے انتخابات میں ، بھارت کے لوگوں نے مجھے مسلسل تیسری مرتبہ خدمت کاموقع دیا ہے۔ اور آج ، اسی انسانیت کے چھٹےحصہ کی آواز آپ تک پہچاینے یہاں آیا ہوں۔

دوستو،

جب ہم عالمی مستقبل کی بات کر رہے ہیں تو  انسانیت پپر  مبنی نقطہ نظر پہلی ترجیح ہونی چاہئے۔پائدار ترقی کو ترجیح دینے کے ساتھ ساتھ ہمیں انسانی فلاح و بہبود، خوراک، صحت کے تحفظ کو بھی یقینی بنانا ہوگا۔ ہندوستان میں 250 ملین لوگوں کو غربت سے نکال کر، ہم نے دکھایا ہے کہ پائدار ترقی کامیاب ہو سکتی ہے۔ کامیابی کا ہمارا یہ تجربہ ، ہم گلوبل ساوتھ کے   ساتھ اشتراک کرنے کے لئے تیار ہیں۔

دوستو،

انسانیت کی کامیابی ہماری اجتماعی طاقت میں پنہاں ہے، میدان جنگ میں نہیں۔ اور عالمی امن اور ترقی کے لیے عالمی اداروں میں اصلاحات ضروری ہیں۔ اصلاح مطابقت کی کلید ہے! نئی دہلی سمٹ میں جی 20 کی افریقی یونین کی مستقل رکنیت اس سمت میں ایک اہم قدم تھا۔ عالمی امن و سلامتی کے لیے ایک طرف دہشت گردی جیسا بڑا خطرہ ہے تو دوسری طرف سائبر، میری ٹائم، اسپیس جیسے تنازعات کے کئی نئےمحاذ بھی کھل رہے ہیں۔ ان تمام موضوعات پر، میں زور دیکر کہوں گا کہ گلوبل ایکشن گلوبل ایمبیشن سے مماثل ہونا چاہئے!

دوستو،

ٹیکنالوجی کے محفوظ اور ذمہ دارانہ استعمال کے لیے متوازن ضابطے کی ضرورت ہوتی ہے۔ ہمیں ایسی عالمی ڈیجیٹل گورننس کی ضرورت ہے، جو قومی خودمختاری اور سالمیت کو برقرار رکھے۔ ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر ایک پل ہونا چاہیے، رکاوٹ نہیں! گلوبل گڈ کے لیے، ہندوستان اپنے ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر کو پوری دنیا کے ساتھ شیئر کرنے کے لیے تیار ہے۔

دوستو،

"ایک زمین، ایک خاندان، ایک مستقبل" ہندوستان کے لیے ایک عہد ہے،۔یہ عہد ہمارے "ایک زمین، ایک صحت"، اور "ایک سورج، ایک دنیا، ایک گرڈ" میں بھی نظر آتا ہے۔ تمام انسانیت کے مفادات کے تحفط  اور عالمی خوشحالی کے لئے سوچ، وعدے اور سرگرمی کے ساتھ کام کرتا رہے گا۔

بہت بہت شکریہ!

********

 

ش ح۔ ع و- س ع س

U No.360



(Release ID: 2058192) Visitor Counter : 12