وزیراعظم کا دفتر
'فیوچر سمٹ'سے وزیر اعظم کا خطاب
Posted On:
23 SEP 2024 11:09PM by PIB Delhi
وزیر اعظم نے آج نیویارک میں اقوام متحدہ میں ‘فیوچر سمٹ ’سے خطاب کیا۔
سربراہی اجلاس کا موضوع ‘بہتر کل کے لیے کثیر الجہتی حل’ ہے۔ سربراہی اجلاس میں بڑی تعداد میں عالمی رہنماؤں نے شر کت کی۔
اپنے خطاب میں وزیر اعظم نے آنے والی نسلوں کے لئے ایک پائیدار دنیا کا خاکے کے تعلق سے بھارت کا نظریہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس سمٹ میں انسانیت کے چھٹے حصے کی جانب سے خطاب کر رہےہیں جو عالمی امن، ترقی اور خوشحالی کی خواہاں ہے۔ ایک روشن عالمی مستقبل کے لیے ہماری اجتماعی کوششوں میں انسانیت پر مرکوز نقطہ نظر کو اولین ترجیح قراردیتے ہوئے، وزیر اعظم نے پائیدار ترقی کے اقدامات کو بڑھانے میں ہندوستان کی کامیابی پر روشنی ڈالی اور اس سلسلے میں، نوٹ کیا کہ ملک نے 250 ملین لوگوں کو گزشتہ دہائی میں غربت سے نکالا ہے۔ گلوبل ساؤتھ کے ممالک کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان کو ان کے ساتھ اپنے ترقیاتی تجربے کا اشتراک کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔ انہوں نے ٹکنالوجی کے محفوظ اور ذمہ دارانہ استعمال کو فروغ دینے کے لیے متوازن ضابطوں پر زور دیا، یہ نوٹ کرتے ہوئے کہ ہندوستان عوامی بھلائی کے لیے اپنے ڈیجیٹل عوامی بنیادی ڈھانچے کا اشتراک کرنے کے لیے آمادہ ہے۔ انہوں نے ایک رہنما اصول کے طور پر "ایک زمین، ایک خاندان، ایک مستقبل" کےبھارت کی عزم کو بھی اجاگر کیا۔
وزیر اعظم نے نوٹ کیا کہ اصلاحات مطابقت کی کلید ہیں اور انہوں نے عالمی گورننس کے اداروں بشمول اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں فوری اصلاحات پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی اقدامات عالمی عزائم کے مطابق ہونی چاہیے۔ وزیر اعظم کے مکمل ریمارکس یہاں دیکھے جا سکتے ہیں۔ https://bit.ly/4diBR08
سربراہی اجلاس نتیجہ خیز دستاویز کو منظور کرنے کے ساتھ اختتام پذیر ہوا ، جومستقبل کے لیے ایک معاہدہ، دو ضمیموں کے ساتھ، گلوبل ڈیجیٹل کمپیکٹ اور مستقبل کی نسلوں پر ایک اعلامیہ پر مشتمل ہے۔
****
ش ح ۔ ع و ۔ س ع س
U. No: 359
(Release ID: 2058128)
Visitor Counter : 41
Read this release in:
Telugu
,
Marathi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Kannada
,
Malayalam
,
English
,
Hindi
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil