وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیراعظم 12 ستمبر کو ایشیا  بحرالکاہل شہری ہوابازی  وزاررتی کانفرنس میں شرکت کریں گے


وزیر اعظم ایشیا بحرالکاہل خطے میں ہوا بازی کی حفاظت، سلامتی اور استحکام کو فروغ دینے کے لیے دہلی اعلامیہ کو اپنانے کا اعلان کریں گے

Posted On: 11 SEP 2024 7:41PM by PIB Delhi

 وزیراعظم جناب نریندر مودی 12 ستمبر 2024 کو شام 4 بجے بھارت منڈپم، نئی دہلی میں شہری ہوا بازی پر دوسری ایشیا بحرالکاہل وزارتی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ وہ اس موقع پر مجمع سے خطاب بھی کریں گے۔

وزیر اعظم تمام رکن ممالک کے ذریعے "دہلی اعلامیہ" کو اپنانے کا بھی اعلان کریں گے ، جو خطے کے ہوا بازی کے شعبے کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے ایک دور اندیش روڈ میپ ہے۔

یہ کانفرنس اور دہلی اعلامیہ کی منظوری ایشیا بحرالکاہل کے شہری ہوا بازی کے شعبے میں حفاظت، سلامتی اور پائیداری کو آگے بڑھانے میں ایک اہم قدم کی نمائندگی کرتی ہے اور اس خطے کے ممالک کے درمیان موجود تعاون کے جذبے کو اجاگر کرتی ہے۔

وزارت شہری ہوا بازی کے ذریعے بین الاقوامی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن (آئی سی اے او) کے تعاون سے منعقد ہونے والی سول ایوی ایشن پر ایشیا بحرالکاہل وزارتی کانفرنس ایشیا بحرالکاہل خطے سے نقل و حمل اور ہوا بازی کے وزرا، ریگولیٹری اداروں اور صنعت کے ماہرین کو یکجاکرے گی۔ کانفرنس میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی، پائیداری اور افرادی قوت کی ترقی جیسے کلیدی چیلنجوں سے نمٹنے پر توجہ مرکوز کی جائے گی جبکہ سرکاری اور نجی شعبوں کے درمیان زیادہ سے زیادہ تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔

***

(ش ح – ع ا)

U. No. 10799


(Release ID: 2053874) Visitor Counter : 57