وزارت اطلاعات ونشریات
وزارت اطلاعات و نشریات نے ہاکی کے مایہ ناز کھلاڑی میجر دھیان چند کےیوم پیدائش پر ‘‘کھیل اتسو 2024’’ کا اہتمام کیا
وزارت کے 200 سے زائد افسران اور عملے کے افراد نے ‘‘کھیل اتسو 2024’’ میں جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی
Posted On:
06 SEP 2024 10:52AM by PIB Delhi
میجر دھیان چند کےیوم پیدائش اور نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت کے قومی اسپورٹس ڈے 2024 کی تقریبات کے سلسلے میں، اطلاعات و نشریات کی وزارت نے 27 اگست 2024 سے 30 اگست 2024 تک نئی دہلی کے میجر دھیان چند اسٹیڈیم اور جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں ‘‘کھیل اتسو 2024’’ کا انعقاد کیا۔
اپنے پہلے ایڈیشن میں، وزارت نے چار کھیلوں یعنی کرکٹ، ہاکی، بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس میں ٹورنامنٹس کا انعقاد کیا۔۔ اس تقریب میں وزارت کے 200 سے زائد اہلکاروں اور عملے نے جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی تاکہ اس تقریب کو بھرپور طریقے سے کامیاب بنایا جا سکے۔ وزارت کھیل اتسو کے آئندہ ایڈیشنز میں مزید کھیلوں کو شامل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
میجر دھیان چند ٹرافیوں کی تقسیم کی تقریب 4 ستمبر 2024 کو پی آئی بی کانفرنس ہال، شاستری بھون میں منعقد ہوئی۔ ٹرافی کی تقسیم کی تقریب میں وزارت اطلاعات و نشریات کے سکریٹری جناب سنجے جاجو اور وزارت کے دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔
******
ش ح۔ف ا ۔ ف ر
U:10615
(Release ID: 2052434)
Visitor Counter : 67
Read this release in:
English
,
Khasi
,
Hindi
,
Marathi
,
Manipuri
,
Assamese
,
Bengali-TR
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam