وزیراعظم کا دفتر

برونئی کے سلطان حاجی حسن البلقیہ کی طرف سے دی گئی ضیافت کے دوران وزیر اعظم کے خطاب  کا متن

Posted On: 04 SEP 2024 12:32PM by PIB Delhi

عزت مآب

شاہی خاندان کے معزز  آراکین ،

عالی جناب

خواتین و حضرات،

میں پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی کے لیے پورے شاہی خاندان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ہندوستانی وزیر اعظم کا برونئی کا یہ پہلا دو طرفہ دورہ ہے۔ لیکن اپنائیت  کی وجہ سے مجھے اور ہمارے دونوں  ممالک کے صدیوں پرانے تعلقات کا احساس  ہر لمحہ ہم محسوس کررہے ہیں ۔

عزت مآب،

اس سال برونئی کی آزادی کی 40ویں سالگرہ  ہے۔ آپ کی قیادت میں برونئی نے روایت اور تسلسل کے اہم سنگم کے ساتھ ترقی کی ہے۔ 140 کروڑ ہندوستانیوں کی جانب سے برونئی کے لیے آپ کا ‘‘واوسن 2035’’ ویژن قابل تعریف ہے۔  بھارتیوں کی طرف سے میں آپ کو برونئی کے لوگوں کو نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔

ساتھیو،

ہندوستان اور برونئی کے درمیان گہرے تاریخی اور ثقافتی رشتے ہیں۔ اس سال ہم اپنے سفارتی تعلقات کی چالیسویں سالگرہ منا رہے ہیں، اس موقع پر ہم  نے فیصلہ کیا ہے  کہ اپنے تعلقات کو بہتر شراکت داری کا درجہ دیں گے۔

ہم نے اپنی شراکت داری کو اسٹریٹجک سمت دینے کے لیے تمام پہلوؤں پر وسیع بات چیت کی۔ ہم اقتصادی، سائنسی اور اسٹریٹجک شعبوں میں اپنے تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ ہم نے زرعی صنعت،دوا کے شعبے ا اور صحت کے ساتھ ساتھ فن ٹیک اور سائبر سیکیورٹی میں باہمی تعاون پر توجہ مرکوز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

توانائی کے شعبے میں، ہم نے ایل این جی میں طویل مدتی تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔ دفاعی شعبے میں تعاون بڑھانے کے لیے، ہم نے دفاعی صنعت، تربیت اور صلاحیت سازی کے امکانات پر مثبت غور  و فکرکیا۔

خلائی شعبے میں اپنے تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے، ہم نے سیٹلائٹ کی ترقی، ریموٹ سینسنگ اور تربیت پر اتفاق کیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان  کنکیٹویٹی  کے لیے جلد ہی براہ راست پروازیں شروع کی جائیں گی۔

ساتھیو،

ہمارے عوام سے عوام کے تعلقات  شراکت کی بنیاد ہیں۔ مجھے خوشی ہے کہ ہندوستانی برادری برونئی کی معیشت اور سماج میں مثبت تعاون کر  رہی ہے۔ گزشتہ روز ہندوستانی سفارت خانے کے افتتاح کے ساتھ ہی ہندوستانی کمیونٹی کو ایک مستقل پتہ مل گیا ہے۔

ہم ہندوستانی برادری کی فلاح و بہبود اور مفادات کا خیال رکھنے کے لیے  یہاں کے بادشاہ   اور ان کی حکومت کے شکر گزار ہیں۔ ساتھیو، برونئی بھارت کی ایکٹ ایسٹ پالیسی اور انڈو پیسفک ویژن میں ایک اہم شراکت دار رہا ہے۔

ہندوستان نے ہمیشہ آسیان کی مرکزیت کو ترجیح دی ہے، اور آگے بھی کرتا رہے گا۔ ہم  یو این سی ایل او ایس جیسے بین الاقوامی قوانین کے تحت نیویگیشن اور اوور فلائٹس کی آزادی کی حمایت کرتے ہیں۔ ہم متفق ہیں کہ اس  شعببے  میں ضابطہ اخلاق پر اتفاق رائے بنے۔ ہم توسیع پسندی نہیں بلکہ ترقی کی پالیسی کی حمایت کرتے ہیں،

عزت مآب

ہم ہندوستان کے ساتھ تعلقات کے لیے آپ کی عہد بستگی کے شکر گزار ہیں۔ آج ہمارے تاریخی تعلقات میں ایک نئے باب کا اضافہ ہو رہا ہے۔ ایک بار پھر، میں آپ کا بے حد مشکور ہوں کہ مجھے آپ نے اتنا احترام  دیا۔ میں آپ کو، شاہی خاندان کے تمام ارکان، اور برونئی کے لوگوں کی اچھی صحت اور خوشحالی کی  دعا کرتا ہوں۔

آپ کا بہت بہت شکریہ۔

******

ش ح۔ع ح  ۔ رض

U:10520



(Release ID: 2051678) Visitor Counter : 13