امور داخلہ کی وزارت
مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ کی موجودگی میں حکومت ہند، تریپورہ سرکار اور نیشنل لبریشن فرنٹ آف تریپورہ (این ایل ایف ٹی) اور آل تریپورہ ٹائیگر فورس (اے ٹی ٹی ایف) کے نمائندوں کے درمیان کل نئی دہلی میں تصفیہ کے ایک میمورنڈم پر دستخط کئے جائیں گے
وزارت داخلہ انتہا پسندی، تشدد اور تنازعات سے پاک ترقی یافتہ شمال مشرق کے وزیراعظم جناب نریندر مودی کے وژن کو پورا کرنے کے لیے انتھک محنت کر رہی ہے
وزیراعظم مودی کی قیادت میں حکومت نے شمال مشرق میں امن اور خوشحالی لانے کے لیے 12 اہم معاہدوں پر دستخط کیے ہیں، جن میں سے 3 کا تعلق تریپورہ سے ہے
مودی حکومت کے کئی معاہدوں پر دستخط کی وجہ سے تقریباً 10 ہزار لوگ ہتھیار چھوڑ کر قومی دھارے میں شامل ہو چکے ہیں
Posted On:
03 SEP 2024 4:52PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ کی موجودگی میں حکومت ہند، تریپورہ سرکار اور نیشنل لبریشن فرنٹ آف تریپورہ(این ایل ایف ٹی) اور آل تریپورہ ٹائیگر فورس(اے ٹی ٹی ایف) کے نمائندوں کے درمیان بروز بدھ 4 ستمبر 2024 کو نئی دہلی میں تصفیہ کے ایک میمورنڈم پر دستخط کیے جائیں گے۔ تریپورہ کے وزیر اعلیٰ، پروفیسر (ڈاکٹر) مانک ساہا اور وزارت داخلہ اور حکومت تریپورہ کے سینئر افسران بھی تصفیہ کے میمورنڈم پر دستخط کے دوران موجود ہوں گے۔ .
وزارت داخلہ انتہا پسندی، تشدد اور تنازعات سے پاک ترقی یافتہ شمال مشرق کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن کو پورا کرنے کے لیے انتھک محنت کر رہی ہے۔ وزیر اعظم کی قیادت میں حکومت نے شمال مشرق میں امن اور خوشحالی لانے کے لیے 12 اہم معاہدوں پر دستخط کیے ہیں، جن میں سے 3 کا تعلق ریاست تریپورہ سے ہے۔ مودی حکومت کے کئی معاہدوں پر دستخط کی وجہ سے تقریباً 10 ہزار لوگ ہتھیار چھوڑ کر قومی دھارے میں شامل ہو چکے ہیں۔
*****
ش ح۔ م ع ۔ ج
UNO-10488
(Release ID: 2051342)
Visitor Counter : 44
Read this release in:
Telugu
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Nepali
,
Bengali-TR
,
Assamese
,
Manipuri
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Kannada