امور داخلہ کی وزارت

ایک ترقی یافتہ اور خوشحال لداخ کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے خواب كو شرمندۂ تعبیر كرنے كے لیے وزارت داخلہ كی جانب سے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں پانچ  نئے اضلاع كی تشكیل کا فیصلہ


امورِ داخلہ اور تعاون کے مرکزی وزیر  جناب امت شاہ نے کہا کہ 5 نئے اضلاع – زنسکار، دراس، شام، نوبرا اور چانگتھنگ میں انتظامیہ کو مضبوط کرنے کے تاریخی فیصلے سے مقامی لوگ اپنی دہلیز پر سرکاری اسکیموں کے فوائد حاصل کرنے کے قابل بن جائیں گے

مودی حکومت لداخ کے لوگوں کے لیے بے پناہ امکانات تیار کرنے کے لیے پرعزم

نئے اضلاع کی تشكیل سے حکومت کی تمام فلاحی اسکیمیں عوام تک آسانی سے پہنچیں گی اور زیادہ سے زیادہ لوگ ان سے مستفید ہوں گے

یہ اہم فیصلہ لداخ کی ہمہ جہت ترقی میں انتہائی مفید ثابت ہوگا

Posted On: 26 AUG 2024 1:15PM by PIB Delhi

ایک ترقی یافتہ اور خوشحال لداخ کی تعمیر کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے خاب كو شرمندہءتعبیر كرتے  ہوءے وزارت داخلہ  نے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں پانچ نئے اضلاع كی تشكیل کا فیصلہ کیا ہے۔

'ایكس' پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں اس تاریخی فیصلے کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون جناب امت شاہ نے کہا کہ اس فیصلے کے ساتھ نئے اضلاع - زنسکار، دراس، شام، نوبرا اور چانگتھنگ - ہر گوشے میں گورننس کو تقویت بخشتے ہوئے  عوام کو ان کی دہلیز  تك ان كے فائدہ پہنچائیں گے۔  ان پانچ اضلاع کی تشکیل کے بعد اب لداخ میں کل سات اضلاع ہوں گے جن میں لیہہ اور کارگل شامل ہیں۔

لداخ رقبے کے لحاظ سے ایک بہت بڑا مرکز کے زیر انتظام علاقہ ہے۔ اس وقت لداخ میں دو اضلاع ہیں - لیہہ اور کارگل۔ یہ ہندوستان کے سب سے کم آبادی والے علاقوں میں سے ایک ہے۔ انتہائی دشوار گزار اور ناقابل رسائی ہونے کی وجہ سے اس وقت ضلعی انتظامیہ کو نچلی سطح تک پہنچنے میں بہت سی مشکلات کا سامنا رہتا آیا ہے۔ ان اضلاع کی تشکیل کے بعد اب مرکزی حکومت اور لداخ انتظامیہ کی تمام عوامی فلاحی اسکیمیں عوام تک آسانی سے پہنچ سکیں گی اور زیادہ سے زیادہ لوگ ان سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ وزارت  کا یہ اہم فیصلہ لداخ کی ہمہ جہت ترقی میں بہت مفید ثابت ہوگا۔

پانچ نئے اضلاع کی تشکیل کے لیے "اصولی منظوری" دینے کے ساتھ ہی وزارت داخلہ نے لداخ انتظامیہ سے کہا ہے کہ وہ نئے اضلاع کی تشکیل سے متعلق مختلف پہلوؤں جیسے ہیڈکوارٹر، حدود، ڈھانچہ، عہدوں کی تخلیق، ضلع کی تشکیل سے متعلق کوئی دوسرا پہلو وغیرہ کا جائزہ لینے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے اور تین ماہ میں اپنی رپورٹ پیش کرے۔ مذکورہ کمیٹی کی رپورٹ موصول ہونے کے بعد مرکز کے زیر انتظام علاقہ لداخ اس رپورٹ کی بنیاد پر نئے اضلاع کی تشکیل کی حتمی تجویز مزید کارروائی کے لیے وزارت داخلہ کو بھیجے گا۔

مرکز کی نریندر مودی حکومت لداخ کے لوگوں کے لیے بے پناہ امکانات پیدا کرنے کی خاطر پوری طرح پُرعزم ہے۔

*******

ش ح۔رف۔ س ا

U.No:10218



(Release ID: 2048917) Visitor Counter : 15