وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیراعظم کا پولینڈ اوریوکرین کا دورہ

Posted On: 19 AUG 2024 8:38PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 22-21اگست 2024 کو پولینڈ کا دورہ کریں گے۔ گزشتہ 45 سالوں میں کسی ہندوستانی وزیر اعظم کا پولینڈ کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔

وارسا میں وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا جائے گا۔ وہ صدرعزت مآب جناب  اینڈرج سیباسٹین ڈوڈا سے ملاقات کریں گے وزیر اعظم عزت مآب  جناب ڈونلڈ ٹسک کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کریں گے۔ وزیر اعظم پولینڈ میں ہندوستانی برادری سے بھی بات چیت کریں گے۔

اس کے بعد وزیراعظم یوکرین جائیں گے۔ 1992 میں دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد کسی ہندوستانی وزیر اعظم کا یوکرین کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔

کیو میں وزیراعظم کی مصروفیات دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں کا احاطہ کریں  گی ،جن میں سیاسی، تجارتی، اقتصادی، سرمایہ کاری، تعلیم، ثقافتی، عوام سے عوام کے تبادلے، انسانی امداد اور دیگر  امورشامل ہیں۔ وزیر اعظم دورے کے دوران طلباء سمیت ہندوستانی برادری سے بھی بات چیت کریں گے۔ وزیراعظم کا یوکرین کا تاریخی دورہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط اور وسعت دینے میں مددگار ثابت ہوگا۔

**********

 (ش ح ۔ج ق۔ع آ)

U-9997


(Release ID: 2046810) Visitor Counter : 53