وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مہاراجہ بیر بکرم کشور مانکیہ بہادر کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

Posted On: 19 AUG 2024 2:02PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج عظیم مہاراجہ بیر بکرم کشور مانکیہ بہادر کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے تریپورہ کی ترقی میں مہاراجہ کے انمٹ کردار کی تعریف کی۔ جناب مودی نے یقین دلایا کہ حکومت تریپورہ کی ترقی کے لیے مہاراجہ کے ویژن کو پورا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں کہا:

’’میں عظیم مہاراجہ بیر بکرم کشور مانکیہ بہادر کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے تریپورہ کی ترقی میں انمٹ کردار ادا کیا۔ انہوں نے اپنی زندگی غریبوں اور پسماندہ افراد کو بااختیار بنانے کے لیے وقف کر دی۔ قبائلی برادریوں کے لیے ان کے فلاحی اقدامات کا بڑے پیمانے پر احترام کیا جاتا ہے۔ ہماری حکومت تریپورہ کی ترقی کے لیے ان کے وژن کو پورا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔‘‘

 

 

 

ش ح ۔ اک  ۔م ش

U. No.9969

 


(Release ID: 2046570) Visitor Counter : 47