وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نئے سیٹلائٹ لانچ وہیکل ( ایس ایس ایل وی  ) – ڈی 3 کو کامیابی سے چھوڑے جانے کے لیے اسرو کو مبارکباد دی

Posted On: 16 AUG 2024 1:48PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئے سیٹلائٹ لانچ وہیکل ( ایس ایس ایل وی  ) – ڈی 3 کو کامیابی کے ساتھ چھوڑے جانے کے لیے خلائی تحقیق کی بھارتی تنظیم ( اسرو ) کے سائنس دانوں کو مبارکباد دی ۔

جناب مودی نے کہا کہ کم لاگت والے ایس ایس ایل وی خلائی مشن میں ایک اہم رول ادا کرے گا اور نجی صنعت کی حوصلہ افزائی کرے گا ۔

وزیر اعظم نے ’ ایکس ‘ پر پوسٹ کیا :

’’  ایک شاندار سنگِ میل  ! اس  کامیابی کے لیے ہمارے سائنسدانوں اور صنعت کو مبارکباد۔ یہ بہت خوشی کی بات ہے کہ  بھارت کے پاس اب ایک نئی لانچ وہیکل ہے۔  یہ کم لاگت  والا موثر  ایس ایس ایل وی  خلائی مشنوں میں اہم کردار ادا کرے گا اور نجی صنعت کی حوصلہ افزائی بھی کرے گا۔  میری @isro، @INSPACeIND، @NSIL_India اور  بھارت اور پوری خلائی صنعت کے تئیں نیک خواہشات۔ ‘‘

*****

 (  ش ح۔ ح ا ۔   ع ا  )

U.No. 9889



(Release ID: 2045930) Visitor Counter : 34