خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت

خواتین فضائیہ سے لے کر آگے تک بے مثال مہارت کے کامظاہرہ کرتے ہوئے ہر شعبے میں قیادت کررہی ہیں۔ ان کی ناری شکتی کی طاقت اور جذبے کا ثبوت ہیں: وزیراعظم


چونکہ ہم ‘وکست بھارت ’ کے لیے کوشش کرنے کے خواہشمند ہیں، لہٰذاہمارے مستقبل کی تشکیل اور ہمارے معاشرے کو آگے بڑھانے میں ان کے اہم کردار کو تسلیم کرتے ہوئےآئیے ہم خواتین کو بااختیار بنانے اور ان کو اوپر اٹھانے کے لیے کوششیں جاری رکھیں:خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزیر کا بیان

خواتین کو بااختیار بنانا، وکست بھارت کی تعمیر – وزارت نے 161 فیلڈ ہیروز کو یوم آزادی کے خصوصی مہمانوں کے طور پر اعزاز بخشا

Posted On: 15 AUG 2024 12:35PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 15 اگست 2024 کو نئی دہلی کے مشہور لال قلعہ سے 78 واں یوم آزادی منانے میں قوم کی قیادت کی۔ تقریب کے دوران، انہوں نے قومی پرچم لہرایا اور لال قلعہ کی فصیل سے قوم سے خطاب کیا۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/11111111111111111JH59.png

لال قلعہ پر ملک بھر سے آئے ہوئے فیلڈ عہدیداران یوم آزادی کی تقریب سے لطف اندوز ہوئے

وزیر اعظم نے اپنی تقریر میں کہا کہ خواتین فضائیہ سے لے کر آگے تک بے مثال کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہر شعبے میں قیادت کر رہی ہیں ۔ ان کی کامیابیاں ناری شکتی کی طاقت اور جذبے کا ثبوت ہیں۔ جیسے جیسے ہم آگے بڑھتے ہیں، آئیے ہم اپنے ملک کی ترقی میں ان کی نمایاں شراکت داری کی حوصلہ افزائی  کرتے رہیں اور ان کا جشن مناتے رہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ کام کرنے والی خواتین کے لیے زچگی کی چھٹی 12 ہفتوں سے بڑھا کر 26 ہفتے کر دی گئی ہے۔ ہم خواتین کا نہ صرف احترام کرتے ہیں بلکہ ان کے لیے حساس فیصلے بھی کرتے ہیں۔ ہمارا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ حکومت ماں اپنے بچے کو ایک معیاری شہری بنانے کی صلاحیت میں رکاوٹ نہ بنے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 10 سالوں میں 10 کروڑ خواتین مالی طور پر خود مختار ہو کر سیلف ہیلپ گروپس میں شامل ہوئی ہیں۔ جب خواتین مالی آزادی حاصل کر لیتی ہیں، تو وہ گھریلو فیصلہ سازی میں فعال حصہ لیتی ہیں، جس سے سماجی تبدیلی آتی ہے۔ آج تک، ملک بھر میں سیلف ہیلپ گروپس کو 9 لاکھ کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

یوم آزادی کے موقع پر خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزیر محترمہ اناپورنا دیوی نے کہا کہ یوم آزادی کے اس اہم موقع پر، ہم نہ صرف اپنی قوم کی آزادی بلکہ خواتین کی ناقابل یقین شراکت کا بھی احترام کرتے ہیں جو ہماری ترقی کو آگے بڑھاتی ہیں۔ ان کی غیر متزلزل لگن اور لچک ناری شکتی کا نچوڑ ہے۔ جیسا کہ ہم 'وکست بھارت' کے لیے کوشش کر رہے ہیں اپنے مستقبل کی تشکیل اور ہمارے معاشرے کو آگے بڑھانے میں ان کے اہم کردار کو تسلیم کرتے ہوئے، آئیے ہم خواتین کو بااختیار بنانے اور ان کی ترقی کو جاری رکھیں۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/22222222222222IA4N.png

لال قلعہ پر ملک بھر سے آئے ہوئے فیلڈ عہدیداران یوم آزادی کی تقریب سے لطف اندوز ہوئے

اس سال، خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت (ایم ڈبلیو سی ڈی) کو لال قلعہ میں یوم آزادی کی تقریبات کے لیے 161 مستفید ہونے والوں اور ان کے ساتھیوں کی مہمان خصوصی کے طور پر میزبانی کرنے کا اعزاز حاصل ہوا، ان معزز مہمانوں میں  ڈبلیو سی ڈی کی وزارت کے تحت مختلف بااختیار بنانے اور فلاحی اسکیموں سے وابستہ خواتین کارکنان شامل تھیں۔ اس گروپ میں آنگن واڑی کارکنان، ون اسٹاپ سینٹرز (اوایس سی) کا عملہ، خواتین کو بااختیار بنانے کے سنکلپ مرکز اور ڈسٹرکٹ چائلڈ پروٹیکشن یونٹس (ڈی سی پی یو) شامل تھے۔

نئی دہلی کے ان کے دورے میں پارلیمنٹ اور پردھان منتری سنگھرالیہ جیسے مشہور مقامات کے دورے شامل تھے، جس میں مہمانوں نے وگیان بھون میں جامع شیڈول، نیز چائے کا  لطف اٹھایااور وزیر مملکت محترمہ ساوتری ٹھاکر اور14 اگست 2024 کو ایم ڈبلیو سی ڈی کے سینئر افسران کے ساتھ بات چیت کی۔

مہمان خصوصی اور ان کے ساتھی 13 سے 16 اگست 2024 تک نئی دہلی میں تھے۔ 78 ویں یوم آزادی کی تقریب نہ صرف ہندوستان کی آزادی کا جشن تھا بلکہ ان افراد کو خراج تحسین بھی پیش کیا گیا جنہوں نے ملک کی ترقی میں انتھک حصہ ڈالا۔ یہ اجتماعی کامیابیوں کا احترام کرنے اور امید اور خوشحالی سے بھر پور مستقبل کے منتظر ہونے کا دن تھا۔

-----------------------

ش ح۔ ح ا۔ ع ر

U NO: 9859



(Release ID: 2045575) Visitor Counter : 15