وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نریندر مودی نے شری اروبندو کی پیدائش کی سالگرہ کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا

Posted On: 15 AUG 2024 11:43AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے قابل احترام فلسفی، مفکر  اور روحانی قائد جناب اروبندوکو ان کی پیدائش کی سالگرہ کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کا سہارا لیا ہے۔

وزیر اعظم نے کی پوسٹ میں جناب اروبندو کی دائمی وراثت اور بھارت کی قومی بیداری پر ان کے عمیق اثرات کو اجاگر کیا ہے۔

اپنے خراج عقیدت میں، وزیر اعظم نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی پیدائش کی سالگرہ پر جناب اروبندو کو خراج عقیدت۔ انہیں ایک فلسفی، مفکر اور روحانی قائد کے طور پر یاد کیا جاتاہے۔ قومی بیداری کے سلسلے میں ان کی جانب سے جو اصرار کیا گیا اس سے پیڑھیوں کو ترغیب حاصل ہوتی رہی ہے۔ ہم ان کی تصوریت کے عین مطابق بھارت کی تعمیر کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے پابند عہد ہیں۔

*******

(ش ح – م ن - ا ب ن)

U.No:9856


(Release ID: 2045547) Visitor Counter : 54