وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

اروناچل پردیش کے  عوام کی  حب الوطنی کا جذبہ، ریاست کے متحرک ثقافتی ورثے سے جھلکتا ہے: وزیر اعظم نریندر مودی

Posted On: 13 AUG 2024 4:35PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اروناچل پردیش کے مشرقی کامینگ کے سیپا میں #ہر گھر ترنگا یاترا پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا  کہ اروناچل پردیش کے متحرک ثقافتی ورثے میں حب الوطنی واضح طور پر جھلکتی ہے۔

اروناچل پردیش کے  وزیر اعلیٰ جناب  پیما کھانڈو کی ایکس  پر ایک ویڈیو پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے جناب مودی نے تحریر کیا:

’’اروناچل پردیش ایک ایسی سرزمین ہے جہاں ہر شہری کے دل میں حب الوطنی کی جڑیں  بہت گہری ہیں۔ یہ ریاست کے متحرک ثقافتی ورثے میں واضح طور پر جھلکتی ہے۔ #ہر گھر ترنگا کے تئیں ایسا جوش دیکھ کر خوشی ہوئی۔‘‘

************

ش ح۔ ا ع   ۔ را

U-9768


(Release ID: 2044885) Visitor Counter : 44