وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیراعظم نے کانسے کا تمغہ جیتنے پر منو بھاکر اور  سربجوت سنگھ کو مبارک باد دی

Posted On: 30 JUL 2024 1:38PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب  نریندر مودی نے  پیرس اولمپک 2024  میں  10 میٹر ایئر پسٹل مکسڈ  ٹیم مقابلے میں  بھارت کے نشانے باز  منو بھاکر اور سربجوت سنگھ کو  کانسے کا تمغہ حاصل کرنے پر مبارک باد دی ہے۔

 وزیراعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا ہے ؛

‘‘ہمارے نشانے باز  مسلسل ہمارا  سر فخر سے بلند کر رہے ہیں!

اولمپک میں  10 میٹر ایئر پسٹل  مکسڈ ٹیم مقابلے میں  کانسے کا تمغہ جیتنے پر @ منوبھاکر اور سربجوت سنگھ کو مبارک باد۔ ان دونوں  نے شاندار کارکردگی  اور ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا ہے۔ بھارت  کو اس پر خوشی ہوئی ہے۔

منو  کے لئے ، یہ اُن کا  مسلسل دوسرا اولمپک میڈل ہے، جس میں انہوں نے  اپنی شاندار کارکردگی اور  لگن کا مظاہرہ کیا ہے۔ # Cheer4Bharat’’۔

************

 

U.No:8974

ش ح۔وا۔ق ر


(Release ID: 2038967) Visitor Counter : 41