وزیراعظم کا دفتر
پیرس اولمپکس: وزیر اعظم نے بھارتی ٹکڑی کو نیک ترین خواہشات پیش کیں
Posted On:
26 JUL 2024 10:50PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پیرس اولمپکس میں بھارتی ٹکڑی کو نیک ترین خواہشات پیش کی ہیں۔
ہر ایک ایتھلیٹ کو بھارت کا فخر قرار دیتے ہوئے، جناب مودی نے ہر چار سال میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی کھیل کود کی 33ویں تقریب میں ان کی بہترین کارکردگی کے لیے نیک ترین خواہشات پیش کیں۔
وزیر اعظم نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا:
’’ #Olympics کے آغاز کے موقع پر، بھارتی ٹکڑی کو میری نیک ترین خواہشات۔ ہر ایک ایتھلیٹ بھارت کا فخر ہے۔ میں دعا گو ہوں کہ تمام ایتھلیٹ سرخرو ہوں اور کھیل کود کے حقیقی جذبے کا مظہر ثابت ہوں، اور وہ اپنی غیر معمولی کارکردگی سے ہمیں ترغیب فراہم کریں۔#Paris2024 ‘‘
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:8847
(Release ID: 2037892)
Visitor Counter : 35
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Hindi_MP
,
Bengali
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam