وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے آسام کے چرائیدیو موئیدام کے یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثہ کی فہرست میں شامل ہونے پر خوشی اور فخر کا اظہار کیا

Posted On: 26 JUL 2024 2:50PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آسام کے چرائیدیو موئیدام کے یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثہ کی فہرست میں شامل ہونے پر اپنی خوشی اور فخر کا اظہار کیا ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ یہ ہندوستان کے لیے بے حد خوشی اور فخر کی بات ہے۔

جناب مودی نے مزید کہا کہ چرائیدیو کے موئیدام شاندار آہوم ثقافت کو ظاہر کرتے ہیں، جو آباء و اجداد کے تئیں انتہائی عقیدت رکھتی ہے۔

یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثہ کی فہرست کے بارے میں یونیسکو کے ایکس پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا؛

’’ہندوستان کے لیے بے حد خوشی اور فخر کی بات!

چرائیدیو کے موئیدام شاندار آہوم ثقافت کو ظاہر کرتے ہیں، جو آباء و اجداد کو انتہائی احترام کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ مجھے امید ہے کہ اور زیادہ لوگ عظیم آہوم حکومت اور ثقافت کے بارے میں جانیں گے۔

خوشی ہے کہ موئیدام #عالمی ورثے کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔‘‘

*****************

ش ح۔م م۔ م  ر

 (U: 8791)



(Release ID: 2037465) Visitor Counter : 35