وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

حکومت نئے ٹیکس نظام کو مزید پرکشش بنایا


معیاری کٹوتی  50000  روپےسے بڑھاکر  75000  روپے  کی گئی

تنخواہ دار ملازم  17500 روپے  تک بچا سکتے ہیں

Posted On: 23 JUL 2024 1:14PM by PIB Delhi

خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی  وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن  نے آج پارلیمنٹ میں مرکزی بجٹ 2024-25 پیش کرتے ہوئے  نئے ٹیکس نظام کا انتخاب کرنے والے تنخواہ دار افراد اور پنشن یافتگان  کو ٹیکس میں راحت فراہم کرنے کے لیے کئی پرکشش فوائد کا اعلان کیا  ۔

وزیر خزانہ نے تنخواہ دار ملازمین کے لیے معیاری کٹوتی کو 50000 روپے سے بڑھا کر 75000  روپے کرنے کی تجویز پیش کی۔ نیز نئے ٹیکس نظام کے تحت پنشن یافتگان  کے لیے فیملی پنشن پر کٹوتی کو 15000  روپے سے بڑھا کر 25000  روپے کرنے کی تجویز ہے۔ اس سے تقریباً چار کروڑ تنخواہ دار افراد اور پنشن یافتگان کو راحت ملے گی۔

محترمہ سیتا رمن نے نئے ٹیکس نظام میں ٹیکس کی شرح کے ڈھانچے پر نظر ثانی کرنے کی تجویز پیش کی، جو کہ درج ذیل ہے:

ان تبدیلیوں کے نتیجے میں، نئے ٹیکس نظام میں ایک تنخواہ دار ملازم انکم ٹیکس میں سالانہ 17500 روپے تک کی بچت کرے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا  گ۔ن ا۔

U- 8599



(Release ID: 2035812) Visitor Counter : 68