وزارت خزانہ

قومی صنعتی راہداری کے ترقیاتی پروگرام کے تحت  بارہ سرمایہ کاری کے لیے تیار ’’پلگ اینڈ پلے‘‘ صنعتی پارک تیار کئے جائیں گے:  مرکزی بجٹ 25-2024


مشن گھریلو  پیداوار،  اہم معدنیات کی ری سائیکلنگ  اور اہم معدنی اثاثوں کے بیرون ملک حصول کے لیے  اہم معدنیات مشن تجویز کیا گیا ہے

لیبر کے لیے وسیع خدمات کے واسطے  ون اسٹاپ سولیوشن کی سہولت فراہم کرانے کی خاطر ای شرم پورٹل کو دوسرے پورٹلز کے ساتھ مربوط کیا جائے گا

مرکزی  بجٹ میں صنعت اور تجارت کے لیے تعمیل میں آسانی کو بڑھانے کے واسطے شرم سویدھا اور سمادھان پورٹلز کو نئے سرے سے تشکیل دینے کی تجویز ہے

Posted On: 23 JUL 2024 12:55PM by PIB Delhi

خزانہ اور کارپوریٹ امور مرکزی وزیر نرملا سیتا رمن نے مرکزی بجٹ 2024-25 میں ’مینوفیکچرنگ اینڈ سروسز‘ کی ترجیح کو پورا کرنے کے لیے تجویز پیش کی کہ ’’ہماری حکومت ٹاون پلاننگ اسکیموں کو بہتر طریقے سے استعمال کرتے ہوئے، ریاستوں اور نجی شعبے کے ساتھ شراکت میں، تقریباً 100 شہروں میں  مکمل انفراسٹرکچر کے ساتھ سرمایہ کاری کے لیے تیار ’پلگ اینڈ پلے‘ صنعتی پارکوں کی ترقی میں سہولت فراہم کرے گی۔‘‘  بجٹ میں تجویز  پیش کی گئی  ہے کہ نیشنل انڈسٹریل کوریڈور ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت بارہ صنعتی پارکس تیار کرنے کی بھی منظوری دی جائے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0018FZ9.jpg

اہم معدنیات مشن

مینوفیکچرنگ اور خدمات کے شعبے کو مزید ترجیح دیتے ہوئے، مرکزی بجٹ 2024-25 میں گھریلو پیداوار، اہم معدنیات کی ری سائیکلنگ  اور اہم معدنی اثاثوں کے بیرون ملک حصول کے لیے ایک اہم معدنیاتمشن قائم کرنے کی تجویز ہے۔ اس کے مینڈیٹ میں ٹیکنالوجی کی ترقی، ہنر مند افرادی قوت، توسیعی پروڈیوسر ذمہ داری کا فریم ورک  اور ایک مناسب مالیاتی طریقہ کار شامل ہوگا۔

معدنیات کی آف شور کان کنی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، مرکزی وزیر خزانہ نے  ایسی کان کنی کے لیے آف شور بلاکس کی پہلی قسط کی نیلامی شروع کرنے کی تجویز پیش کی، جس کی تلاش پہلے پہ کی جاچکی ہے۔

لیبر سے متعلق اصلاحات

مرکزی  بجٹ 2024-25 میں لیبر کے لیے وسیع خدمات کی فراہمی کی سہولت فراہم کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے، جس میں روزگار اور ہنر مندی  شامل ہے۔ وزیر خزانہ نے تجویز پیش کی کہ ’’دیگر پورٹلز کے ساتھ ای-شرم پورٹل کا ایک جامع انضمام اس طرح کے ون اسٹاپ سولیوشن کی سہولت فراہم کرے گا۔‘‘  تیزی سے بدلتی ہوئی لیبر مارکیٹ، ہنر کی ضروریات اور   دستیاب جاب رولز کے لیے آرکیٹیکچر ڈیٹا بیس کھولیں اور ملازمت کے خواہشمندوں کو ممکنہ آجروں اور ہنر مندی فراہم کرانے والوں کے ساتھ مربوط کرنے کا طریقہ کار ان خدمات میں شامل کیا جائے گا۔

’نیکسٹ جنرل ریفارمز‘ پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے مرکزی بجٹ 2024-25 میں صنعت اور تجارت کے لیے تعمیل میں آسانی کو بڑھانے کے واسطے  شرم سویدھا اور سمادھان پورٹل کو از سر نو بنانے کی تجویز دی گئی ہے،جس کا مقصد ان کو مضبوط بنانا اور وکست بھارت کے ہدف کی طرف ہمارے سفر کی رفتار  لو تیز کرنے کے لیے ان کے نفاذ کی رفتار کو تیز کرنا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002PHUE.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا  گ۔ن ا۔

U-8586



(Release ID: 2035686) Visitor Counter : 11