وزارت خزانہ
قومی تعلیمی پالیسی 2020، نوجوانوں کو 21ویں صدی کی علم پر مبنی معیشت سے ابھرنے والے چیلنجز اور مواقع سے نمٹنے کے لیے تیار کرے گی
ہندوستان میں اسکولی تعلیمی نظام، سرکاری اور نجی اسکولوں کے ساتھ ساتھ، مختلف سماجی و اقتصادی پس منظر سے تعلق رکھنے والے تقریباً 26 کروڑ طلباء کی ضرورت کی تکمیل کرتا ہے
راہ ہموار کرنے والے ای سی سی ای پروگرام ’پوشن بھی پڑھائی بھی‘ کا آغاز
تمام 613 فعال ڈائٹس کو اگلے پانچ سالوں میں بہترین ڈائٹس میں اپ گریڈ کیا جائے گا
7.07 لاکھ طالبات اس وقت ملک بھر میں 5116 کے جی بی وی میں داخل ہیں
اسکول کے بورڈز میں مساوات کے لیے پالیسی کی سفارشات تیار کی جا رہی ہیں
مالی سال 25 میں 10080 پی ایم شری اسکولوں کے لیے 5942.21 کروڑ روپئے کی منظوری
پی ایم پوشن اسکیم سے مالی سال 24 میں (دسمبر 2023 تک) 10.67 لاکھ اسکولوں میں 11.63 کروڑ بچوں کو فائدہ پہنچا
مالی سال 19 سے مالی سال 24 تک (مارچ 2024 تک) 29342 اسکولوں کو ہنر کی تعلیم کے تحت شامل کیا گیا ہے
Posted On:
22 JUL 2024 2:39PM by PIB Delhi
سال2020 میں شروع کی گئی قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی) ایک پالیسی دستاویز ہے جو نہ صرف تعلیم پر ایس ڈی جی کے اہداف کا احاطہ کرتی ہے،بلکہ ہندوستان کے نوجوانوں کو 21ویں صدی کی علم پر مبنی معیشت سے ابھرنے والے چیلنجوں اور مواقع سے نمٹنے کے لیے تیار کرتی ہے۔ اقتصادی سروے 2023-24 آج پارلیمنٹ میں خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن نے پیش کیا۔
سروے میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان میں اسکولی تعلیم کا نظام، سرکاری اور نجی اسکولوں کے ساتھ، مختلف سماجی و اقتصادی پس منظر سے تعلق رکھنے والے تقریباً 26 کروڑ طلبا کی ضرورت کو پورا کرتا ہے اور قومی تعلیمی پالیسی2020، اعلیٰ معیار کی تعلیم کاایک ایسا تعلیمی نظام تشکیل دینے کے لیے، جس کی جڑیں ہندوستانی ثقافت میں ہوں اور اس میں ہندوستان کو عالمی علمی سپر پاور کے طور پر قائم کرنے کی صلاحیت ہو ،تین سے اٹھارہ سال کی عمر کے تمام سیکھنے والوں کو ان تک رسائی فراہم کرنا چاہتا ہے۔
'پوشن بھی پڑھائی بھی'
سروے میں ذکر کیا گیا ہے کہ قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے رہنما خطوط کے مطابق، 'پوشن بھی پڑھائی بھی' (پی بی پی بی) مئی 2023 میں شروع کیا گیا تھا۔ یہ ہندوستان کی ترقی میں مدد کرنے کے لیے ابتدائی بچپن کی دیکھ بھال اور تعلیم (ای سی سی ای) پروگرام ہے ،جوآنگن واڑی مراکز میں دنیا کا سب سے بڑا، عالمگیر، اعلیٰ معیار کا قبل از اسکول نیٹ ورک ہے۔
سروے نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ پہلی بار، صفر سےتین سال کے لیے ابتدائی محرک کا حکومتی پروگرام کے ذریعے احاطہ کیا جا رہا ہے۔ پروگرام کے ذریعے، ہر بچے کو روزانہ کم از کم دو گھنٹے اعلیٰ معیار کی پری اسکول ہدایات فراہم کی جائیں گی۔ سروے میں مزیدکہاگیا کہ تمام ریاستیں کھیل پر مبنی، سرگرمی پر مبنی تعلیمی درس گاہ کے لیے قومی ای سی سی ای ٹاسک فورس کی سفارشات پر عمل کریں گی جو واضح طور پر صفر سےتین سال کے بچوں اور 3 سے 6 سال کے بچوں کے ترقیاتی سنگ میلوں کو نشانہ بنائے گی، جس میں دیویانگ بچوں کے لیے خصوصی تعاون شامل ہے۔
آنگن واڑیوں کے ملک گیر ویب کو مستحکم کرنا
سروے میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ عالمی شواہد پر غور کرتے ہوئے کہ 85 فیصد دماغی نشوونما 6 سال کی عمر تک حاصل ہو جاتی ہے، آنگن واڑی حیاتیاتی نظام ہمارے بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے ان کی بنیاد قائم کرنے کا ایک اہم رسائی کا مقام بن جاتا ہے۔ آنگن واڑیوں کے ذریعے پی بی پی بی کو عملی جامہ پہنانے کے لیے، بعد میں اعلیٰ معیار کے بنیادی ڈھانچے، کھیل کا سامان، اور اچھی تربیت یافتہ آنگن واڑی کارکنوں/ٹیچروں کے ساتھ مربوط کرنا ہوگا۔ اس سلسلے میں، تمام آنگن واڑی کارکنوں کو 40000 ماسٹر ٹرینرز کے ذریعے ای سی سی ای کے اصولوں پر تربیت دی جائے گی، جس میں سرگرمیاں، کھیل اور دیسی اور ڈی آئی وائی کھلونوں کا استعمال شامل ہوگا۔ اس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جنوری 2024 تک، 3735 ریاستی سطح کے ماسٹر ٹرینرز کو 95 تربیتی پروگراموں کے ذریعے تربیت دی گئی ہے، جس میں 25 ریاستوں اور 182 اضلاع کا احاطہ کیا گیا ہے۔
اسکولی تعلیم میں حکومت کی کچھ بڑی اسکیمیں/پہلیں جو قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے اہداف اور پالیسیوں کو عملی جامہ پہنا رہی ہیں اور ان کی پیشرفت:
- سمگر شکشا ابھیان
- نشٹھا، ایک مربوط اساتذہ کا آموزش کا پروگرام، جس میں ہر سطح پر اساتذہ کا احاطہ کیا گیا ہے۔ 126208 ماسٹر ٹرینرز نشٹھا ای سی سی ای میں تصدیق شدہ۔
- تمام 613 فعال تعلیم و تربیت کے ضلعی ادارے (ڈی آئی ای ٹیز)، اسکولی تعلیم اور اساتذہ کی تعلیم کی رہنمائی کرنے والے ضلعی سطح کے ادارے، اگلے پانچ سالوں میں ڈی آئی ای ٹیز آف ایکسی لینس میں اپ گریڈ کیے جائیں گے۔ اپ گریڈیشن کے اس پہلے دور میں (مالی سال 2024 ) نےملک بھر میں 125 ڈی آئی ای ٹیز کے لئے 92320.18 لاکھ روپئے کی رقم کی منظوری دی گئی۔
- ودیا پرویش، جو کہ 3 ماہ کا پلے پر مبنی 'اسکول کی تیاری کا ماڈیول' ہے تمام گریڈ-1 کے طلبا کے لیے پری اسکول کی تعلیم کے ساتھ یا اس کے بغیر اسے 36 ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے نافذ کیا ہے۔اس کے تحت 2023-24 میں 8.46 لاکھ اسکولوں کے 1.13 کروڑ طلباء کا احاطہ کیا گیا ہے۔
- ملک بھر میں 5116 کستوربا گاندھی بالیکا ودیالیہ (کے جی بی وی ) میں فی الحال 7.07 لاکھ طالبات کا اندراج ہے۔
- خصوصی ضروریات والے بچوں کے لیے جامع تعلیم (سی ڈبلیو ایس این) کے تحت، خصوصی ضروریات والے 18.50 لاکھ بچے پری پرائمری سے بارہویں جماعت تک شامل ہیں۔
- نیشنل اسسمنٹ سنٹر- پرکھ کے تحت، تمام اسکول بورڈز میں مساوات کے لیے پالیسی سفارشات کا مسودہ متعلقہ فریقین کے ساتھ تبادلہ خیال کرنے کے بعد تیار کیا جا رہا ہے۔
- دکشا پہل کے تحت، سیکھنے والوں، اساتذہ، والدین وغیرہ کے لیے مفت موبائل ایپلیکیشن اور ویب پورٹل، 36 ہندوستانی اور غیر ملکی زبانوں میں شروع کیا گیا۔ دکشا کے تحت 1.71 کروڑ رجسٹرڈ صارفین کو 3.53 لاکھ ای مواد دستیاب کرایا گیا ہے۔
- پی ایم – شری کے تحت، اسکولوں کے انتخاب کے 3 مراحل مکمل ہوئے ،جس میں 32 ریاستوں /مرکزکے زیر انتظام علاقوں/کے وی ایس/ این وی ایس/ سے 10858 اسکولوں کا انتخاب کیا گیا۔ مالی سال 2025 میں 10080 پی ایم – شری اسکولوں کے لیے 5942.21 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی ہے۔
- پی ایم پوشن اسکیم سرکاری اور سرکاری امداد یافتہ اسکولوں میں کلاس اوّل سےVIII کے طلباء کے لیے گرم پکا ہوا کھانا فراہم کرتی ہے۔ اس اسکیم سے مالی سال 24 میں (دسمبر 2023 تک) 10.67 لاکھ اسکولوں میں 11.63 کروڑ بچوں کو فائدہ پہنچا۔
- نیشنل مینز کم میرٹ اسکالرشپ اسکیم معاشی طور پر کمزور طبقوں کے ہونہار طلباء کے ڈراپ آؤٹ کو روکنے کے لئے اسکالرشپ فراہم کرتی ہے۔ سال 24-2023 میں 250089 طلباء کے لئے کل 300.10 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی۔
ودیانجلی: ایک اسکول رضاکارانہ پروگرام
ودیانجلی پہل نے 1.44 کروڑ سے زیادہ طلباء کے تعلیمی تجربات کو بڑھانے میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے، جس میں جامع کمیونٹی کی شمولیت کو سہولت فراہم کی گئی ہے اور مختلف ڈومینز میں رضاکارانہ تعاون کا فائدہ اٹھایا گیا ہے، جس میں موضوع کی مدد اور رہنمائی اور جدید الیکٹرانکس اور ڈیجیٹل آلات کی فراہمی ہے۔
اسکول کے بنیادی ڈھانچے میں پیش رفت
تمام اسکولوں میں بنیادی سہولیات کے بارے میں رپورٹ کرتے ہوئے سروے میں بتایا گیا ہے کہ23-2022میں 97 فیصدلڑکیوں کے لئے بیت الخلاء ہیں جبکہ 13-2012 میں یہ شرح 88.1فیصد تھی۔ لڑکوں کے بیت الخلاء کی تعداد 23-2022میں بڑھ کر 95.6 فیصد ہو گئی ہے جو کہ 13-2012 میں 67.2 فیصد تھی۔ ہاتھ دھونے کی سہولیات بھی 13-2012 میں 36.3 فیصد سے بڑھ کر 23-2022 میں 94.1 فیصد ہو گئی ہیں۔ بجلی والے اسکول بھی 13-2012 میں 54.6 فیصد سے بڑھ کر 23-2022میں 91.7 فیصد ہو گئے ہیں۔ تمام اسکولوں میں انٹرنیٹ کی رسائی 13-2012 میں 6.2 فیصد سے بڑھ کر 23-2022 میں 49.7 فیصد ہو گئی ہے اور کمپیوٹرز 13-2012 میں 22.2 فیصد سے بڑھ کر 2022-23 میں 47.7 فیصد ہو گئے ہیں۔
پیشہ ورانہ تعلیم
حاصل کردہ پیشرفت کے لحاظ سے، مالی سال 19 سے مالی سال 24 تک (مارچ 2024 تک) 29342 اسکولوں کا ہنر مندی کی تعلیم کے تحت احاطہ کیا گیا ہے اور مالی سال 24 تک ہنر مندی کی تعلیم کے تحت 88 ملازمتوں کے کردار والے 22 شعبوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔
************
ش ح۔ ا ع ۔ م ص
(U:8535 )
(Release ID: 2035094)
Visitor Counter : 102
Read this release in:
Tamil
,
Kannada
,
Malayalam
,
English
,
Gujarati
,
Marathi
,
Hindi
,
Hindi_MP
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Telugu