امور داخلہ کی وزارت

داخلی امور  امداد  باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ جمعرات 18 جولائی 2024 کو نئی دہلی میں این سی او آر ڈی کی ساتویں اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کریں گے


وزیر داخلہ نیشنل نارکوٹکس ہیلپ لائن ’مانس‘ کا آغاز کریں گے اور سری نگر میں این سی بی زونل دفتر کا افتتاح کریں گے

جناب امت شاہ، این سی بی کی ’سالانہ رپورٹ 2023‘ اور ’نشہ مکت بھارت‘ سے ایک مجموعہ بھی جاری کریں گے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت ہند نے منشیات کی لعنت کو روکنے کے لیے منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف ’قطعی برداشت نہ کرنے کی پالیسی‘ اپنائی ہے

ایم ایچ اے،  ادارہ جاتی ڈھانچے کو مضبوط کرکے، تمام نارکو ایجنسیوں کے درمیان تال میل  بڑھا کر اور وسیع عوامی بیداری مہم جیسی 3 نکاتی حکمت عملی کے ذریعے 2047 تک منشیات سے پاک ہندوستان کے وزیراعظم  مودی کے ہدف کو حاصل کرلے گا

Posted On: 15 JUL 2024 6:01PM by PIB Delhi

داخلی امور اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ جمعرات، 18 جولائی، 2024 کو نئی دہلی میں نارکو، کوآرڈینیشن سینٹر (این سی او آر ڈی) کی ساتویں اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کریں گے۔ وزیر داخلہ نیشنل نارکوٹکس ہیلپ لائن ’مانس‘ (مدک پدرتھ نیسدھ اسوچنا کیندر) کا آغاز کریں گے اور سری نگر میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے زونل دفتر کا افتتاح کریں گے۔ جناب امت شاہ این سی بی کی ’سالانہ رپورٹ 2023‘ اور ’نشہ مکت بھارت‘ پر ​​کمپنڈیم بھی جاری کریں گے۔ اس میٹنگ کا مقصد ہندوستان میں منشیات کی اسمگلنگ اور  اس کے غلط استعمال کا مقابلہ کرنے میں ملوث مرکزی اور ریاستی حکومت کے مختلف اداروں کی کوششوں کو مربوط اور ہم آہنگ کرنا ہے۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت ہند نے منشیات کی لعنت کو روکنے کے لیے منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف ’قطعی برداشت نہ کرنے کی پالیسی‘ اپنائی ہے۔ داخلی امور کی وزارت (ایم ایچ اے)،  ادارہ جاتی ڈھانچے کو مضبوط کرکے، تمام نارکو ایجنسیوں  کے درمیان تال میل بڑھا کر اور وسیع  پیمانے عوامی بیداری مہم جیسی 3 نکاتی حکمت عملی کے ذریعے 2047 تک وزیراعظم  مودی کے منشیات سے پاک ہندوستان کے ہدف کو حاصل کرلے گا ۔

اس حکمت عملی کے ایک حصے کے طور پر کئی اقدامات کیے گئے ہیں، جو حسب  ذیل ہیں:

  • چار درجے کے نظام کی تمام سطحوں پر تمام فریقوں کی این سی او آر ڈی  کی میٹنگز کا باقاعدگی سے انعقاد۔
  • سرگرمیوں اور بہترین طورطریقوں کے مشتر کرنے کے لیے وقف کئے گئے مرکزی این سی او آر ڈی پورٹل کا آغاز۔
  • مخصوص بڑے مقدمات کے آپریشنل معاملات پر رابطہ کاری کے لیے مشترکہ رابطہ کمیٹی کی تشکیل، جس کا دیگر جرائم اور بین الاقوامی اثرات سے تعلق ہے۔
  • ہر ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ایک وقف انسداد منشیات ٹاسک فورس (اے این ٹی ایف) کا قیام۔
  • منشیات کوضائع کرنے کی مہم کو اعلیٰ ترجیح۔
  • نارکو مجرموں کے لیے این آئی  ڈی اے اے این پورٹل کا آغاز۔
  • منشیات کا پتہ لگانے کے لیے کینائن اسکواڈز کی تشکیل۔
  • فورنسک صلاحیتوں کو مضبوط کرنا۔
  • خصوصی این ڈی پی ایس عدالتوں اور  تیزی سے مقدمات کو  نمٹانے والی عدالتوں کا قیام۔
  • منشیات کے استعمال کے خلاف بیداری پیدا کرنے کے لیے نشہ مکت بھارت ابھیان (این ایم بی اے)۔

ریاستوں اور وزارت داخلہ کے درمیان بہتر تال میل کے لیے 2016 میں این سی او آر ڈی میکانزم تشکیل دیا گیا تھا۔  اسے 2019 میں چار درجے کے نظام کے ذریعے مزید مضبوط کیا گیا ہے۔ اس میں ایک اعلی سطحی این سی او آر ڈی کمیٹی ہے، جس کی سربراہی مرکزی داخلہ سکریٹری،  ایگزیکٹو سطح کی این سی او آر ڈی کمیٹی کرتی ہے، جس کی سربراہی وزارت داخلہ کے خصوصی سکریٹری،  ریاستی سطح کی این سی او آر ڈی کمیٹیاں کرتی ہیں، جن کی سربراہی چیف سیکرٹریز  اور ضلعی سطح کی این سی او آر ڈی کمیٹیاں کرتی ہیں، جن کی سربراہی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹس کرتے ہیں۔

************

U.No:8347

ش ح۔ح ا۔ق ر



(Release ID: 2033459) Visitor Counter : 15