وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم سری نگر میں، یوگا کے 10ویں عالمی دن کی تقریبات کی قیادت کریں گے


اس سال کے یوگا کے عالمی دن کا موضوع ’’ اپنے اور معاشرے کے لئے یوگا‘‘ کی مشق کے ذریعے عالمی صحت اور تندرستی کو فروغ دینے کے پیغام کو ظاہر کرتا ہے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گرام پردھانوں سے بات چیت کی، ان سے یوگا کو عوامی قیادت والی تحریک بنانے پر زور دیا

’’خلا ءکے لئے یوگا‘‘ جیسے قابل ذکر واقعات کے ساتھ دنیا بھر میں تقریبات  کا سلسلہ جاری

Posted On: 20 JUN 2024 5:33PM by PIB Delhi

مورخہ21 جون 2024 کو یوگا کے 10ویں بین الاقوامی دن (آئی ڈی وائی) کے موقع پر، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کل یہاں ایس کے آئی سی سی میں، بین الاقوامی یوگا دن کی تقریبات کی قیادت کریں گے۔ اس سال کا موضوع، ’’ اپنے اور معاشرے  کے لئے یوگا‘‘ ہے جوانفرادی بہبود اور سماجی ہم آہنگی، دونوں کو فروغ دینے میں یوگا کے اہم کردار پر زور دیتا ہے۔ وزیر اعظم کی قیادت میں پروگرام میں، جموں و کشمیر کے مرکزکے زیرانتظام علاقے کے لیفٹیننٹ گورنر جناب منوج سنہا، آیوش کی وزارت کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے وزیر مملکت جناب پرتاپ راؤ گنپت راؤ جادھو اور کئی دیگر معززین بھی شامل ہوں گے۔

اس تقریب کا مقصد یوگا کی مشق کے ذریعے عالمی صحت اور تندرستی کو فروغ دینے کا پیغام لے کر ہزاروں شرکاء کو یکجا کرنا ہے۔ اس موقع پر، وزیر اعظم اجتماع سے خطاب کریں گے اور مشترکہ یوگا پروٹوکول اجلاس میں شرکت کریں گے، جس میں جسمانی، ذہنی اور روحانی نشوونما میں یوگا کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے گا۔

یوگا کے فوائد کو زیادہ سے زیادہ شامل کرنے کے لیے، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے تمام گرام پردھانوں کو ایک خط بھی لکھا ہے ،جس میں کہا گیا ہے کہ، ’’نچلی سطح پر، میں آپ سے گزارش کرتا ہوں کہ صحت کے بارے میں مزید بیداری پھیلا کر یوگا اورجوار باجرا  کو ایک عوامی قیادت والی تحریک بنائیں ۔‘‘   پہلے کے آئی ڈی وائی اجلاسوں کی طرح ہی، یقینی ہے کہ وزیر اعظم کا خط آئی ڈی وائی کے اطراف میں پنچایتوں، آنگن واڑیوں اور کمیونٹی ہیلتھ سنٹروں میں یوگا کی سرگرمیوں کو بڑھایا جائے گا۔

آیوش کی وزارت کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب پرتاپ راؤ گنپت راؤ جادھو نے سکریٹری آیوش ویدیا راجیش کوٹیچا اور جموں و کشمیر کے سینئر افسران کے ساتھ آج 21 جون کی مرکزی تقریب کے مقام سری نگر میں ،ایس کے آئی سی سی کا دورہ کیا اور مختلف زمینی تیاریوں کا جائزہ  لیا۔ آئی ڈی وائی کی اصل تقریب کو یوگا کے تمام شائقین کے لیے ایک ترقی بخش تجربہ بنانے کے لیے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

سال2015 میں آئی ڈی وائی کے آغاز کے بعد سے، وزیر اعظم اس کے فروغ میں ایک اہم شخصیت رہے ہیں، جنہوں نے دنیا بھر میں مختلف مشہور مقامات پر تقریبات کی میزبانی کی، جن میں دہلی، چنڈی گڑھ، دہرادون، رانچی، لکھنؤ، میسور اور نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں کرتویہ پتھ شامل ہیں۔

اس سال کی تقریبات پورے ملک میں منعقدہوں گی، جس میں "خلا کے لیے یوگا" کے نام سے ایک قابل ذکر تقریب ہوگی ، جس میں اسروکے تمام مراکز اور اکائیوں میں سی وائی پی یا عام یوگا پروٹوکول کی مشق پر پروگرام ہوں گے۔اسرو کے خود مختار ادارے بھی 21 جون کو سی وائی پی مشق میں حصہ لیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ گگن یان پروجیکٹ ٹیم کی فعال شرکت بھی 21 جون کو مقرر ہے۔ کنیا کماری میں وویکانند راک میموریل میں آئی ڈی وائی کا مشاہدہ بھی زوروں پر ہے۔

 عالمی سطح پر، بیرون ملک سفارت خانے اور ہندوستانی مشن تقریبات میں شامل ہوں گے، جو یوگا کے وسیع اثر کو ظاہر کرتے ہیں۔ اس سال آئی ڈی وائی "خلا کے لیے یوگا" جیسے واقعات کا مشاہدہ کر رہا ہے، جو ہندوستان کی خلائی تحقیق کی تنظیم (اسرو) کے تعاون سے ایک پہل ہے۔

زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے 7000 سے زیادہ لوگ اس خاص موقع پر سری نگر میں ڈل جھیل کے کنارے پر وزیر اعظم کے ساتھ جمع ہوں گے۔

آیوش کے سکریٹری ویدیا راجیش کوٹیچا نے حال ہی میں ایک اجتماع میں آئی ڈی وائی کے سفر پر روشنی ڈالی نیز صحت، سماجی اقدار اور برادری کے احساس کو فروغ دینے میں اس کے کردار پر زور دیا۔

آئی ڈی وائی  کی تقریبات کے لیے 'پوری حکومت' کے نقطہ نظر میں مختلف سرکاری محکموں میں مربوط کوششیں اور ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی فعال شرکت شامل ہے۔ قومی آیوش مشن ٹیم ملک بھر میں تقریبات کا انعقاد بھی کر رہی ہے، جس میں مجموعی صحت پر یوگا کے اثرات کو ظاہر کیا جا رہا ہے۔

دہلی میں، آیوش کی وزارت نے بڑے پیمانے پر یوگا پروگراموں کو منظم کرنے کے لیے این ڈی ایم سی  (نئی دہلی میونسپل کارپوریشن)، اے ایس آئی (آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا) اور ڈی ڈی اے (دہلی ڈیولپمنٹ اتھارٹی) کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔ عوام کو مشغول کرنے کے لیے، آیوش کی وزارت نے مائی گوو اور مائی بھارت پلیٹ فارمز پر ثقافتی تعلقات  کے ہندوستانی کونسل (آئی سی سی آر) کے ساتھ شراکت میں ’’خاندان کے ساتھ یوگا‘‘ ویڈیو مقابلہ سمیت کئی مقابلے اور سرگرمیاں شروع کی ہیں۔ یہ مقابلہ، 30 جون 2024 تک  شمولیت اختیار کرکے دنیا بھر کے خاندانوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے کہ وہ یوگا کی تاثیر کا مظاہرہ کریں اور خاندانی بندھن کو مضبوط کریں۔۔

#یوگا ود ھ فیملی ویڈیو ،مقابلہ میں حصہ لینے والوں کے پاس یوگا کے صحت اور اتحاد کے پیغام کو فروغ دیتے ہوئے دلچسپ انعامات جیتنے کا موقع ہے۔ تقریب کے لیے اہم ہیش ٹیگز، #انٹرنیشنل ڈے آف یوگا2024، #یوگا فار سیلف اینڈ سوسائٹی، #یوگا ود ھ فیملی، اور #آئی ڈی وائی 2024 نیز دیگر شامل ہیں۔ دنیا بھر کے لوگوں کو یوگا کے اس عالمی جشن میں شامل ہونے کے لیے ان ہیش ٹیگز کا استعمال کرنے کی ترغیب دی جارہی ہے۔

************

ش ح۔ ا  ع  ۔ م  ص

 (U:7640)


(Release ID: 2027150) Visitor Counter : 58