وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے من کی بات پروگرام کے جون 2024 کے ایپی سوڈ کے لیے نظریات  اور آراء  مدعو کیں

Posted On: 18 JUN 2024 3:18PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے انتخابات کی وجہ سے مختصر وقفے کے بعد،  آل انڈیا ریڈیو پر‘من کی بات’  پروگرام کے آنے والے ایپی سوڈ کے بارے میں اظہار  مسرت کیا ہے۔ انہوں نے  کہا  کہ اس ماہ کا ‘من کی بات ’ پروگرام، 30 جون بروز اتوار کو ہونا ہے۔

جناب مودی نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ من کی بات کے 111ویں ایپی سوڈ کے لیے اپنے خیالات اور آراء  کومائی گوو  اوپن فورم، نمو ایپ پر بھیجیں   یا7800  11 1800 پر پیغام ریکارڈ کر کے شیئر کریں۔

جناب  مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'X' پر ایک پوسٹ میں کہا:

"یہ بتاتے ہوئے خوشی ہوئی کہ انتخابات کی وجہ سے کچھ مہینوں کے وقفے کے بعد، #MannKiBaat واپس آ گیا ہے! اس ماہ کا پروگرام 30 جون بروز اتوار کو ہو گا۔ میں آپ سب سے اپیل کرتا ہوں کہ اس کے لیے اپنے خیالات اور آراء  شیئر کریں۔ مائی گوو  اوپن فورم، نمو ایپ پر لکھیں یا اپنا پیغام 1800 11 7800 پر ریکارڈ کرائیں۔

************

ش ح۔اع ۔ق ر

U.No:7527



(Release ID: 2026177) Visitor Counter : 24