وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے، پیما کھانڈو کو، اروناچل پردیش کے وزیر اعلی کے طور پر حلف لینے پر مبارکباد دی

Posted On: 13 JUN 2024 1:31PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے، آج  جناب پیما کھانڈو کو اروناچل پردیش کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لینے پر مبارکباد دی۔

آج  حلف لینے والے دیگر وزراء کو بھی مبارکباد دیتے ہوئے ، انہوں نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا کہ وہ مستقبل میں اس سے بھی تیز رفتار ترقی کو یقینی بنا کر عوام کی خدمت کرنے کی کوشش کریں گے۔

وزیر اعظم نے X پر پوسٹ کیا:

‘‘  جناب پیما کھانڈو جی کو اروناچل پردیش کے وزیر اعلی کے طور پر حلف لینے پربہت بہت مبارکباد!  میں ان تمام لوگوں کو بھی مبارکباد دینا چاہوں گا، جنہوں نے وزیر کے طور پر حلف لیا ہے۔ عوام کی خدمت  کے تئیں ان کی مستقبل کی کوششوں کے لئے میری نیک خواہشات۔ یہ ٹیم اس بات  کو یقینی بنائے گی کہ ریاست اس سے بھی تیز رفتاری سے ترقی کرے۔’’

 

************

U.No:7398

ش ح۔ع م- رم



(Release ID: 2024985) Visitor Counter : 50