پارلیمانی امور کی وزارت

اٹھارویں لوک سبھا کا پہلا اجلاس 24 جون سے 3 جولائی 2024 تک ہوگا

Posted On: 12 JUN 2024 1:42PM by PIB Delhi

اٹھارویں لوک سبھا کا پہلا اجلاس 24 جون 2024 سے 3 جولائی 2024 تک ہوگا۔ اس اجلاس میں لوک سبھا کے نو منتخب اراکین کی حلف برداری، اسپیکر کا انتخاب، عزت مآب صدر جمہوریہ ہند کا خطاب  ہو گا اور اس کے بعد اس پر بحث ہوگی۔ پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم  ’ایکس‘  (سابقہ ​​ٹویٹر) پر ایک پوسٹ کے ذریعے ان  کی تفصیلات فراہم کیں۔ وزیر موصوف  نے یہ بھی بتایا کہ راجیہ سبھا کا 264 واں اجلاس، 27 جون 2024 کو شروع ہوگا اور 3 جولائی 2024 کو اختتام پذیر ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ا ع۔ن ا۔

U-7372                 



(Release ID: 2024685) Visitor Counter : 46