ریلوے کی وزارت

ریلوے، اطلاعات و نشریات، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر جناب اشونی ویشنو نے اپنا عہدہ سنبھالا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کا وژن، ریلوے کو سستی اور نقل و حمل  کا آسان وسیلہ بنانا ہے :  جناب اشونی ویشنو

پچھلے 10 سالوں میں ریلوے میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں ہوئیں: جدید کاری، نئی ٹرینیں، اسٹیشن کی از سر نو تعمیر اور بجلی کاری: جناب ویشنو

Posted On: 11 JUN 2024 3:25PM by PIB Delhi

ریلوے، اطلاعات و نشریات، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر جناب اشونی وشنو نے آج ریل بھون میں اپنا عہدہ سنبھال لیا۔ ریلوے بورڈ کی چیئرمین اور سی ای او محترمہ جیا ورما سنہا نے ریلوے کے سینئر افسران کے ساتھ ریل بھون میں ان کا استقبال کیا۔ ہاؤس کیپنگ اسٹاف اور ریلوے کے دیگر افسران نے بھی وزیر کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے،  جناب  ویشنو نے وزیر اعظم مودی کے طے کردہ طویل مدتی وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے اپنی غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا’’وزیر اعظم مودی کا ریلوے کے ساتھ ایک خاص جذباتی تعلق ہے اور انھوں نے مجھے یہ ذمہ داری سونپی ہے کہ میں ان کے تبدیلی کے  اس وژن کو آگے بڑھاؤں،  تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ہندوستانی ریلوے عام لوگوں کے لیے ایک سستی اور آسان نقل و حمل کا ذریعہ بنی رہے۔‘‘

جناب  ویشنو نے ، جو پہلی بار 8 جولائی 2021 کو ریلوے کے وزیر بنے تھے، اپنی دوسری میعاد کا آغاز پرامیدی اور حوصلے کے ساتھ کیا ہے۔ اپنے سابقہ ​​دور کے دوران، انہوں نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے طے کردہ بصیرت مندانہ ایجنڈے کے مطابق،  متعدد تبدیلی کے منصوبے شروع کیے اور ان پر عمل درآمد کیا ۔ ان اقدامات میں ریلوے کے بنیادی ڈھانچے کی جدید کاری اور احیاء شامل ہیں، جن میں اسٹیشنوں  کی تزئین کاری، نئی ٹرینوں کا تعارف، اسٹیشنوں کے احیا ء کے جامع پروگرام، نئی ریل لائنوں کا آغاز اور وسیع پیمانے پر بجلی کی فراہمی کی کوششیں شامل ہیں۔

جناب  اشونی ویشنو (پیدائش 1970) اوڈیشہ سے راجیہ سبھا کے رکن ہیں۔ وہ سابق آئی اے ایس افسر تھے اور انہوں نے ضلع کلکٹر کے طور پر سندر گڑھ، بالاسور اور کٹک کے عوام کی خدمت کی۔ انہوں نے آئی آئی ٹی کانپور سے ٹیکنالوجی میں ماسٹرز اور واہرٹن سے ایم بی اے کیا ہے۔

ٹویٹر: https://twitter.com/AshwiniVaishnaw?s=08

انسٹاگرام: https://www.instagram.com/ashwini.vaishnaw/

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ ا ع۔ن ا۔

U- 7310



(Release ID: 2024122) Visitor Counter : 39