محنت اور روزگار کی وزارت

ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے لیبر اور روزگارکے  مرکزی وزیر کا عہدہ سنبھالا

Posted On: 11 JUN 2024 2:24PM by PIB Delhi

ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے آج نئی دہلی میں محنت اور روزگار کے مرکزی وزیر کے قلمدان کا چارج سنبھال لیا۔ ان کے پاس نوجوانوں کے امور اور کھیل کے مرکزی وزیر کا قلمدان بھی ہے۔

وزیر  موصوف کا استقبال سکریٹری ایل اینڈ ای محترمہ سمیتا داؤرا   اور وزارت کے دیگر سینئر افسران نے کیا۔

ڈاکٹر مانڈویہ سابقہ حکومت میں صحت اور خاندانی بہبود اور کیمیکل اور کھاد کے مرکزی وزیر تھے۔

ڈاکٹر مانڈویہ نے گجرات کے پوربندر سے لوک سبھا سیٹ پر کامیابی حاصل کی ہے۔ اس سے پہلے وہ 2012 سے 2024 تک راجیہ سبھا کے رکن تھے۔ وہ 2002 سے 2007 کے دوران، پالیتانہ سے گجرات قانون ساز اسمبلی کے رکن بھی رہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ا ع۔ن ا۔

U- 7299



(Release ID: 2024069) Visitor Counter : 54