بجلی کی وزارت
جناب منوہر لال نے وزارت بجلی کا چارج سنبھال لیا
Posted On:
11 JUN 2024 11:38AM by PIB Delhi
جناب منوہر لال نے آج شرم شکتی بھون میں ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر کے اپنے موجودہ قلمدان کے علاوہ وزارت بجلی کا چارج بھی سنبھال لیا۔ بجلی کی وزارت کے سکریٹری جناب پنکج اگروال نے وزارت کے سینئر افسران کے ساتھ وزیر موصوف کا خیر مقدم کیا۔
بجلی کےسابق وزیر جناب راج کمار سنگھ نے اپنے جانشین کا پرتپاک استقبال کیا۔ بجلی کی وزارت میں وزیر مملکت جناب پد یسو نائک بھی اس موقع پر موجود تھے۔
مرکزی وزیر کو بجلی کی وزارت کے سینئر عہدیداروں کے ذریعہ بریفنگ دی گئی اور چارج سنبھالنے کے بعد انہوں نے ملک میں بجلی کی فراہمی کی پوزیشن کے بارے میں ایک جائزہ میٹنگ بھی کی۔
****
ش ح۔ج ق ۔ رض
U:7290
(Release ID: 2023941)
Visitor Counter : 59
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Hindi_MP
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam