وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

صدر میکرون نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ان کے تاریخی دوبارہ انتخاب پر مبارکباد دی


دونوں رہنما‘ہورائزن 2047’ روڈ میپ پر مل کر کام جاری رکھنے پر متفق

وزیر اعظم نے ڈی- ڈے کی 80ویں سالگرہ پر مبارکباد دی

وزیر اعظم نے آئندہ پیرس اولمپکس کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا

Posted On: 06 JUN 2024 2:23PM by PIB Delhi

وزیر اعظم نریندر مودی کو آج جمہوریہ فرانس کے صدرعالی جناب ایمانوئل میکرون کی ٹیلی فون کال آئی۔

صدرمیکرون نے وزیراعظم کو ان کی تاریخی انتخابی جیت پر گرم جوش مبارکباد دی اور مسلسل تیسری مدت کے تئیں نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے صدر میکرون کا شکریہ ادا کیا اور اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان اور فرانس کے درمیان مضبوط اور بھروسہ مند اسٹریٹیجک پارٹنرشپ آنے والے سالوں میں نئی ​​بلندیوں کو چھونے کے لیے تیار ہے۔

دونوں رہنماؤں نے ‘ہورائزن 2047’ روڈ میپ میں کیے گئے عہد کو پورا کرنے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

وزیر اعظم نے ڈی- ڈے کی تاریخی 80 ویں سالگرہ پر صدر میکرون کو اپنی مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے آئندہ پیرس اولمپک اور پیرا اولمپک گیمز کے تئیں بھی اپنی خواہشات کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں نے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

****

 

ش ح۔م م۔ن ع

U:7207



(Release ID: 2023134) Visitor Counter : 54